سٹی42: فرانس ایک ایسے اقدام کو آگے بڑھا رہا ہے جس کا مقصد غزہ میں امن قائم کرنے اور حماس کو غیر مسلح کرنے کے لئے ایک "بین الاقوامی استحکام مشن" قائم کرنا ہے۔ یہ انٹرنیشنل فورس غزہ میں IDF کی جگہ لے گی اور جنگ بندی ہونے کے بعد حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے کام کرے گی۔
ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی ایک ایکسکلیوسَو رپورٹ میں بتایا ہے کہ فرانس کی اس تجویز کا مقصد جولائی میں کئے گئے بین الاقوامی سطح پر حمایت یافتہ اعلان کو عملی شکل دینا ہے جس میں دو ریاستی حل، حماس کو غیر مسلح کرنے اور غزہ میں داخلی سلامتی کو فلسطینی اتھارٹی کو بتدریج منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس تجویز میں عبوری قوت کی قیادت کرنے والی متعدد ریاستوں کا تصور کیا گیا ہے اور خاص طور پر مصر، اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کو ترجیحی امیدواروں کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
فرانس کا مسودہ اس انٹرنیشنل مشن کو "تعینات کرنے کے لیے ایک عملی راستے کا خاکہ پیش کرتا ہے — ایک مختصر وقت میں — اقوام متحدہ کا مینڈیٹڈ، علاقائی سطح پر عارضی استحکام کا مشن فلسطین میں جیسا کہ نیویارک کے اعلامیے میں بتایا کیا گیا ہے، ایک بار جب ماحول کافی حد تک اس تعیناتی کی اجازت دے رہا ہو۔"
نیویارک ڈیکلریشن کو فرانس اور سعودی عرب نے جولائی میں سپانسر کیا تھا اور اس کے بعد اس مہینے کے شروع میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد میں شامل ہونے سے پہلے قطر اور مصر سمیت عرب ممالک نے اس کی تائید کی تھی۔
نیویارک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اعلامیہ پر دستخط کرنے والے ممالک "فلسطینی اتھارٹی کی دعوت پر اور اقوام متحدہ کے زیراہتمام اور اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق ایک عارضی بین الاقوامی استحکام مشن کی تعیناتی کی حمایت کرتے ہیں۔"
"یہ مشن، جو ضروریات کے مطابق تیار ہو سکتا ہے، فلسطینی شہری آبادی کو تحفظ فراہم کرے گا، فلسطینی اتھارٹی کو داخلی سلامتی کی ذمہ داریوں کی منتقلی میں معاونت فراہم کرے گا، فلسطینی ریاست اور اس کی سیکورٹی فورسز کے لیے صلاحیت سازی میں معاونت فراہم کرے گا، اور فلسطین اور اسرائیل کے لیے سلامتی کی ضمانتیں فراہم کرے گا، بشمول نیویارک کے اعلامیے کے مکمل احترام کے پہلو میں مستقبل کی نگرانی بھی۔
امن فوج بمقابلہ کثیر القومی مشن
انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن مشن کے لیے فرانسیسی تجویز، جس کی تفصیل کو ٹائمز آف اسرائیل نے حاصل کیا ہے، مشن کے مینڈیٹ اور دائرہ کار کے بارے میں زیادہ واضح ہے، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے لیے ممکنہ پیشرو کے طور پر کام کرے گی جو اس قوت کو قائم کرے گی۔
فرنچ تجویز کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ یہ فورس مثالی طور پر اقوام متحدہ کے پیس کیپنگ آپریشن (PKO) یا ایک خصوصی سیاسی مشن (SPM) کی شکل اختیار کرے گی، جو سرکاری طور پر غیر جانبدار ہو گی، بین الاقوامی سطح پر زیادہ قانونی حیثیت رکھتی ہو گی اور اصولوں کے واضح سیٹ کے تحت کام کرے گی۔
تاہم، تجویز میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک نچلے درجے کے، ایڈہاک ملٹی نیشنل مشن کی سربراہی اور مخصوص ممالک کی قیادت میں تیزی سے تعیناتی کی اجازت دے گی، کیونکہ اس کے لیے کم منظوریوں کی ضرورت ہوتی ہے، اور اس تجویز میں کہا گیا ہے کہ فریقین کی طرف سے قبول کیے جانے کا زیادہ امکان ہے۔
مسودے میں کہا گیا ہے کہ اس مشن کو رضاکارانہ عطیہ دہندگان، جیسے خلیجی ممالک، ایک وقف ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے فراہم کریں گے، نہ کہ لازمی عطیات کے ذریعے۔
خاص طور پر، تجویز یہ بتاتی ہے کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے سے پہلے مشن کو تعینات کیا جا سکتا ہے، لیکن یہ واضح کرتا ہے کہ وقت سے پہلے جنگ بندی کے معاہدے کو حاصل کرنا "سب سے افضل" ہے۔
دو مرحلے کی تعیناتی
اس مسودے میں دو مرحلوں میں تعیناتی کا تصور کیا گیا ہے، جو مثالی طور پر جنگ بندی کے حصول کے بعد شروع ہوتا ہے، اس فورس کے مقاصد کے ساتھ "جنگ بندی کی نگرانی، فلسطینی شہری آبادی کا تحفظ، حماس کو بتدریج تخفیف اسلحہ اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی اور اقوام متحدہ کی بنیادی خدمات کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنا۔"
دوسرے مرحلے میں، جسے درمیانی سے طویل مدتی کے طور پر خصوصیت دی گئی ہے، بین الاقوامی قوت مستقبل کی فلسطینی ریاست کے لیے "صلاحیت سازی کی حمایت" پر توجہ مرکوز کرے گی، جو کوسوو اور مشرقی تیمور میں اقوام متحدہ کے اسی طرح کے مشنوں سے سبق حاصل کرے گی۔
فلسطینی پولیس کی تربیت
یہ فورس فلسطینی پولیس کو تربیت دینے کے موجودہ اقدامات کے ساتھ ہم آہنگی کرتے ہوئے PA کو داخلی سلامتی کی منتقلی کی حمایت کرے گی، مسودے میںمصر اور اردن کی قیادت میں جاری پروگراموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی PA کی سیکیورٹی فورس کے ہزاروں ارکان کو غزہ میں تعیناتی کے لیے تیار کیا جائے گا۔
استحکام مشن غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی انتخابات کی تیاریوں اور پٹی میں تعمیر نو کی کوششوں کو مربوط کرنے میں بھی مدد کرے گا۔
جہاں تک فورس کے دائرہ کار کا تعلق ہے، فرانسیسی تجویز میں کہا گیا ہے کہ اسے ابتدائی طور پر صرف غزہ میں تعینات کیا جائے گا۔
تجویز متنبہ کرتی ہے،"طویل مدت میں غزہ میں اس مشن کے مینڈیٹ کو محدود کرنا غزہ اور مغربی کنارے کے درمیان دیرپا علیحدگی کا باعث بن سکتا ہے،" ، جو بعد کے علاقے میں تعیناتی کی حتمی توسیع کے حق میں بحث کرتی ہے۔
تاہم، تجویز میں کہا گیا ہے کہ ایسا اقدام "سیاسی معاہدے اور آپریشنل فزیبلٹی سے مشروط ہو گا، حساس مسائل جیسے کہ آباد کاروں کے تشدد اور اسرائیلی افواج کی موجودگی،"۔
ممکنہ رکاوٹیں
مذکورہ دو صفحات پر مشتمل تجویز میں صرف اسرائیل کا ذکر تھا۔ اسرائیل اس منصوبے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے، یہ دیکھتے ہوئے کہ یروشلم غزہ میں PA کے کردار کی مخالفت میں اٹل رہا ہے، ایک بین الاقوامی فورس کو مغربی کنارے میں کام کرنے کی اجازت دی جائے۔
کسی بھی بین الاقوامی قوت کو ممکنہ طور پر IDF کے ساتھ ہم آہنگی اور تنازعات کا سامنا کرنا پڑے گا، اور جب کہ فرانسیسی مسودہ حتمی نہیں ہے، اسرائیلی فوج کے ساتھ بین الاقوامی فورس کے تعلقات کے بارے میں تفصیلات کو اس مسودہ میں چھوڑنا واضح نظر آیا ہے۔
سیکیورٹی مشن میں قطر کی شمولیت کو یروشلم سے بھی دھکے/ مسترد کئے جانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ اسرائیل قطر کو حماس کا سرپرست سمجھتا ہے، حالانکہ اس تجویز سے واقف حکام کا کہنا ہے کہ حماس کو دور رکھنے میں دوحہ کا کردار ضروری ہوگا۔
پھر بھی، فرانس کی اس تجویز میں حماس کے تخفیف اسلحہ کا واضح ذکر سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے تیار کردہ امریکی حمایت یافتہ منصوبے سے کہیں زیادہ ہوتا دکھائی دیتا ہے، جسے ٹائمز آف اسرائیل نے گزشتہ ہفتے حاصل کیا اور شائع کیا تھا۔
ٹونی بلئیر کی تجویز کیا ہے
انگلینڈ کے سابق پرائم منسٹر ونی بلیئر کی تجویز غزہ میں عبوری حکومتی اتھارٹی کے قیام پر زیادہ توجہ مرکوز کرتی ہے۔ یہ "تخفیف اسلحہ، تخفیف کاری، اور دوبارہ انضمام (DDR)" کو آگے بڑھانے کے مقصد کو اجاگر کرتی ہے، لیکن اس میں حماس کا نام لے کر ذکر نہیں کیا گیا ہے۔
فرانسیسی تجویز اس بارے میں بھی زیادہ واضح ہے کہ طاقت دو ریاستی حل کا پیش خیمہ ہے، جس پر عرب ممالک نے بار بار زور دیا ہے کہ ان کی شمولیت کے لیے اہم ہے۔ پیرس اپنی تجویز میں عرب اتحادیوں کے مؤقف کو مدنظر رکھنے کا خواہاں نظر آتا ہے، جب کہ بلیئر امریکہ اور اسرائیل سے بھی اپیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو فلسطینی ریاست کے قیام کے خیال کے لیے اگر مخالف نہیں تو بہت کم پرجوش ہیں۔
امریکی حمایت کے بغیر، فرانسیسی تجویز کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
میکرون اپنی تجویز پر کیا کیس بنا رہے ہیں
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اتوار کے روز سی بی ایس کے "میٹ دی پریس" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیرس کی تجویز کے بارے میں امریکہ اور بلیئر کو انگیج کر رہے ہیں۔
انہوں نے دلیل دی کہ آنے والے ہفتے میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ان کا فیصلہ عرب ممالک کو حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے درکار سیکیورٹی مشن میں حصہ ڈالنے کے لیے اہم ہے۔
میکرون نے فرانسیسی منصوبے کے بارے میں کچھ اضافی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینی فوجیوں کی اسرائیلی جانچ کو دیکھے گا۔
صدر میکروں نے کہا کہ وہ برطانیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں - جس نے اتوار کے روز ایک فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا - اور عرب رہنماؤں کے ساتھ "غزہ میں اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے ساتھ، [فلسطینی] پولیس اہلکاروں اور سیکورٹی فورسز کی مدد اور پشت پناہی کے لیے ایک بین الاقوامی فورس کو تعینات کرنے کی پیش کش کی کوششوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔"
میکرون نے کہا کہ "اس میں اردن اور مصر شامل ہوں گے، اور دیگر مالی امداد کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ فرانس کے اس سکیورٹی پلان کا بنیادی عنصر حماس کو ختم کرنا ہے۔
میکرون نے مزید کہا کہ "اگر آپ صورتحال کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں تو اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے - حماس کو غیر مسلح کریں، [اس کے] جنگجوؤں کو غیر فعال کریں اور ایک ڈی ڈی آر عمل کو منظم کریں... اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ حماس کبھی بھی حکومت میں شامل نہیں ہوگی، کچھ اہم لوگ غزہ چھوڑ کر جائیں گے اور کچھ دوسرے غیر بنیاد پرست،" میکرون نے مزید کہا۔
انہوں نے کہا، "ایسا کرنے کے لیے، آپ کو ان بین الاقوامی افواج کی ضرورت ہے۔

