ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن میں فلسطینی مشن کو انگلینڈ میں فلسطین کی ایمبیسی کا درجہ مل گیا

Two state solution, General Assembly, England, Central London, Palestinian Embassy,
کیپشن: سنٹرل لندن مین فلسطین کے سفارت خٓنہ پر فلسطین کا پرچم لہرانے کی تقریب کا ایک منظر۔

سٹی42:  لندن میں فلسطینی مشن کو انگلینڈ میں فلسطین کی ایمبیسی کا درجہ مل گیا۔ فلسطین کی ایمبیسی پر فلسطین کا پرچم لہرا دیا گیا۔
برطانیہ کی جانب سے  فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کیے جانے کے بعد  سنٹرل لندن میں واقع فلسطینی سفارت خانے کی عمارت پر آج فلسطین کا پرچم لہرادیا گیا۔

پرچم کشائی کی باقاعدہ تقریب ہوئی۔

اس موقع پر برطانیہ میں فلسطینی اتھارٹی کے مقرر کردہ  سفیر حسام زملوط نے کہا کہ’ براہِ کرم میرے ساتھ شامل ہوکر فلسطین کا پرچم بلند کریں، جس کے رنگ ہماری قوم کی نمائندگی کرتے ہیں: سیاہ ہمارے سوگ کے لیے، سفید ہماری امید کے لیے، سبز ہماری زمین کے لیے اور سرخ ہماری قوم کی قربانیوں کے لیے۔’

  انہوں نے مزید کہا کہ’ ہم یہ پرچم فلسطینی عوام کے آزادی اور انصاف کی طویل جدوجہد کے اعزاز میں اور برطانیہ اور دنیا بھر کے ان لاکھوں لوگوں کے اعزاز میں بلند کرتے ہیں جو آزادی سے محبت کرتے ہیں۔’

 انہوں نے مزید کہا کہ’ ہم یہ پرچم اس عہد کے طور پر بلند کرتے ہیں کہ فلسطین زندہ رہے گا، فلسطین ابھرے گا اور فلسطین آزاد ہوگا۔’