ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتگال نے فلسطین کو تسلیم کر لیا

 Two State Solution, Paulo Rengal, Portugal , City42, Palestine, Palestinian Authority ,
کیپشن: پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو  رینگل نے آج فلسطین کو ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ 

سٹی42: ٹو سٹیٹ سالیوشن کی جانب ایک اور ہنگامہ خیز پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو ریاست کی حیثیت سے تسلیم کر لیا ہے۔

یہ بریکنگ نیوز آ رہی ہے کہ پرتگال نے آزاد فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے لیے برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا  کے کیمپ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رینگل نے لزبن کی جانب سے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔

کینیڈا، آسٹریلیا اور برطانیہ کے بعد پرتگال چوتھا ملک ہے جس نے آج فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی تصدیق کی ہے۔

دو روز پہلے پرتگال کی وزارت خٓرجہ نے رسمی بیان جاری کیا تھا کہ پرتگال اتوار کو فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔ آج فارن منسٹر پاؤلو رینگل نے دارالحکومت لزبن میں اعلان کیا کہ پرتگال فلسطین کو ریاست کی حیثیت سے تسلیم کر رہا ہے۔