ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر محمود عباس یو این اجلاس میں ویڈیو لنک پر خطاب کرنے پر مجبور

صدر محمود عباس یو این اجلاس میں ویڈیو لنک پر خطاب کرنے پر مجبور
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )امریکا کے ویزا دینے سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی اتھارٹی کے  صدر محمود عباس کو اگلے ہفتے نیویارک میں ہونے والے اجلاس سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کی اجازت دے دی۔

 کئی ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کیے جانے کے اعلان کے بعد امریکا نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے انکار کر دیا۔ 

 کینیڈا، فرانس، برطانیہ، بیلجیم اور آسٹریلیا سمیت کئی مغربی ممالک باضابطہ طور پر فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔