ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا، کینیڈاکےبعد انگلینڈنے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کر لیا

Two States Solution, City42 , England, British Prime Minister Stormer

سٹی42:  بریکنگ نیوز یہ ہے کہ انگلینڈ کی بائیں بازو کی لیبر پارٹی کے پرائم منسٹر کئیرسٹارمر نے 'امن کی امید کو زندہ کرنے کے لیے'  انگلینڈ کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔  اس سے پہلے آسٹریلیا کی بائیں بازو کی لیبر پارٹی کے پرائم منسٹر اور کینیڈا کی بائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والی لبرل ڈیموکریٹک حکمران پارٹی کے پرائم منسٹر بھی فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کر چکے ہیں۔ 
کینیڈا اور آسٹریلیا کے اسی طرح کے اعلانات کے چند منٹ بعد برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے برطانیہ کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں، پرائم منسٹر کئیر سٹارمر کنے کہا ہے کہ یہ اقدام غزہ میں تنازعات کے خاتمے اور اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان دیرپا امن کو فروغ دینے میں مدد کرنے کے عمل کا حصہ ہے۔

"آج، فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے امن کی امید کو بحال کرنے، اور دو ریاستی حل کے لیے، برطانیہ رسمی طور پر فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے،" وہ X پر کہتے ہیں۔