ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنےوالے ممالک کا خیرمقدم

Two state solution, Pakistan, General Assembly,
کیپشن: file photo

سٹی42:  پاکستان نے فلسطینی ریاست کو فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور  پرتگال کی جانب سے تسلیم کرنےکا خیرمقدم کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحق ڈار نے یہ ایکس پر اپنے خیرمقدمی بیان میں کہا،   آج میں نے فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں شرکت کی ہے جو کہ فرانس اور سعودی عرب کی جانب سے مشترکہ طور  پر  چئیر کی گئی۔

  اسحق ڈار نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں سے ہے جنہوں نے فلسطینی ریاست کو 1988   میں تنظیم آزادی فلسطین کی طرف سے فلسطین کی آزادی کے  اعلان کے فوری بعد تسلیم کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کو تسلیم کیا جانا اقوام متحدہ اور  سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت فلسطینی عوام کا قانونی حق ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  ان ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جانا خطے میں منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کی جانب قدم ہے۔

کل اتوار کے روز  برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال فلسطین کو باضابطہ طور پر خود مختار ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

 آج فرانس نے بھی اقوام متحدہ کانفرنس میں فلسطین کو  بطور ریاست تسلیم کا باضابطہ اعلان کردیا۔ مزید کئی ملک آنے والے گھنٹوں اور دنوں میں فلسطین کو ایک ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنے والے ہیں۔