ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ نے فلسطینی علاقوں کے الھاق کے نیتن یاہو کے منصوبےکی مخالفت کردی

Two state solution, Netanyahu, Trump, General Assembly,
کیپشن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، بائیں، وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو وائٹ ہاؤس میں، 7 اپریل، 2025 کو واشنگٹن میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

سٹی42:  امریکہ نے اسرائیل کے پرائم منسٹر کو ان کے مغربی علاقہ کو اسرائیل مین شامل کرنے کے ارادے کے خلاف خبردار کیا، لیکن اسرائیل نہیں سمجھتا کہ بات چیت ختم ہو گئی ہے -یروشلم میں سرکاری ذرائع بتا رہے ہیں کہ  امریکہ نے پرائیویٹ طور پر اسرائیل کو انیکسیشن کے منصوبے سے باز رہنے کے لئے کہا ہے۔

ایک سینئر اسرائیلی اہلکار نےاسرائیل کی نیوز آؤٹ لیٹ  ٹائمز آف اسرائیل کو بتایا کہ متعدد مغربی ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کے جواب میں ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو مغربی کنارے کے الحاق کے خلاف نجی طور پر خبردار کیا ہے۔

تاہم،اسرائیلی اہلکار کا کہنا ہے کہ یروشلم محسوس نہیں کرتا کہ انتباہ "بات چیت کے خاتمے" کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے اور وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اگلے پیر کو وائٹ ہاؤس میں ان کی ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اس معاملے پر بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


 نیتن یاہو کا ارادہ

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کو گزشتہ کئی ماہ سے تسلسل کے ساتھ یہ پیغامات مل رہے تھے کہ وہ فلسطین کے اندر ایک تو اپنی سیٹلمنٹس کی پالیسی کو روکیں، دوسرے غزہ کے علاقہ میں ناکہ بندی کر کے انسانی بحران پیدا نہ کریں۔ اگر وہ یہ دو کام نہین کریں گے تو پیگام دینےوالے ممالک  بتا رہے تھے کہ وہ ردعمل مین فسلطین کی ریاست کو تسلیم کر لیں گے۔ پہلے یہ پیگامات فرانس کی طرف سے آئے، پھر کینیڈا اور انگلینڈ نے بھی یہی دباؤ ڈالا اور آخر میں آسٹریلیا نے بھی واضح الفاظ میں وارننگ دی کہ نیتن یاہو اپنی پالیسیاں فوراً بدلیں  ورنہ آسٹریلیا فلسطین کو ستمبر میں تسلیم کر لے گا۔

 اب جب کہ چار اہم ترین ملکوں نے کل اتوار کے روز اور پانچویں نے آج پیر کو فلسطین کو تسلیم کر لیا ہے  تو نیتن یاہو  ان ملکوں کے مطالبات کے عین برعکس سمت میں جانے کا منسوبہ بنا رہے ہیں۔ وہ غرب اردن کے کچھ علاقوں کا درجہ بدل کر انہیں اسرائیل میں ضم کرنے کی حد تک جانے کا عندیہ دے  چکے ہیں لیکن کہہ رہے ہیں کہ کل وہ امریکہ جائین گے، ایک ہفتے بعد جب واپس آئیں گے تو یہ کام کرین گے۔ نیتن یاہو کو کل امریکہ جانا ہے، آج اسرائیلی میڈیا میں یہ اطلاع لیک ہوئی ہے کہ واشنگٹنسے نیتن یاہو کے منصوبے کی حمایت نہیں کی جا رہی۔