ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشتگردوں کا خاتمہ ہو چکا، اب ملک دشمن تابوتوں کی گنتی پر افواہیں پھیلا رہے ہیں

دہشتگردوں کا خاتمہ ہو چکا، اب ملک دشمن تابوتوں کی گنتی پر افواہیں پھیلا رہے ہیں

سرکاری سطح پر شہید ہونے والوں کی تعداد ابھی نہیں بتائی گئی،

سٹی42: ٹرین پر قبضہ کرنے والے دہشتگردوں کے خاتمہ کے لئے آپریشن تو تمام ہو گیا ، اب دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے شہریوں کی میتیں  شمار کرنے کا اندوہناک مرحلہ درپیش ہے۔  کوئٹہ سٹیشن پر تابوت پہنچا دیئے گئے ہیں اور ان تابوتوں کی تعداد کے متعلق ملک کے اندر موجود ملک دشمن افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ 
 سرکاری سطح پر جعفر ایکسپریس پر قبضہ کرنے والے غدار دہشتگردوں کے  ساتھ جنگ کے دوران اب تک ہونے والی شہادتوں  کی تعداد  نہیں بتائی گئی ہے تاہم دہشتگردوں کے لئے نرم گوشہ رکھنے والی  بعض  نیوز آؤٹ لیٹس ریلوے حکام مین سے کسی کا نام لئے بغیر  یہ افواہیں نشر کر رہی ہیں کہ  "کوئٹہ کے ریلوے سٹیشن سے بدھ کو 200 سے زیادہ تابوت ریلیف ٹرین پر بولان کی جانب روانہ کیے جا رہے ہیں۔"

ایک نیوز آؤٹ لیٹ نے  ییہ افواہ نشر کی کہ "ریلوے کے ایک افسر نے  بتایا کہ آج ایک ریلیف ٹرین کوئٹہ سے بولان کی جانب روانہ کی جا رہی ہے جس میں ضروری امدادی سامان کے ساتھ تابوت بھی موجود ہیں۔"
"سینکڑوں تابوت" کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس دہشتگردی کے وکٹمز کی لاشین لینے کے لئے بھیجے جانے کی افواہیں پھیلانے کے لئے "ایک اہلکار" حوالہ دیا جا رہا ہے۔ ایک نیوز آؤٹ لیٹ نے لکھا، " ایک اور اہلکار نےکہا انتظامیہ کی جانب سے پلیٹ فارم پر اب تک 90 خالی تابوت لائے گئے جنھیں اس ٹرین میں روانہ کیا جائے گا جبکہ ٹرین کی روانگی سے پہلے اس پر مزید 130 تابوت بھی رکھے جائیں گے جن کے ریلوے سٹیشن پہنچنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔"
ان افواہوں کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے مواد مین یہ عمومی ویریفائیبل فیکٹ بھی شامل کیا گیا کہ ایف سی کے اہلکاروں کی بڑی تعداد پلیٹ فارمز پر موجود ہے۔ پھر یہ بتایا گیا کہ "یہ تابوت ریلوے کی طرف سے نہیں بلکہ کوئٹہ انتظامیہ کی جانب سے آئے ہیں" اور وہ (ریلوے اہلکار) اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے۔" افواہ کو جسٹیفائی کرنے کے لےئ مزید لکھا گیا کہ "اس سلسلے میں جب کوئٹہ انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو حکام نے کوئی جواب نہیں دیا۔"

سرکاری حکام کی شہید ہونے والوں کی تعداد کے  متعلق خاموشی سے فائدہ اٹھا کر سوشل میڈیا اور وٹس ایپ گروپس میں افواہیں پھیلانے والے سرگرم ہیں۔

 کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر سکیورٹی کے سخت انتظامات  ہیں۔

Caption کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر سینکڑوں تابوت جعفر ایکسپریس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لئے لائے جانے کی افواہوں کے ساتھ کچھ نئے تابوتوں کی تصاویر بھی میڈیا آؤٹ لیٹس پر پوسٹ کی جا رہی ہیں، جن کی ویری فیکیشن کا کوئی ذریعہ دستیاب نہیں۔