ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا بھر سے بے رحمانہ جعفر ایکسپریس ٹرین دہشت گردی پر مذمتی بیانات

دنیا بھر سے بے رحمانہ جعفر ایکسپریس ٹرین دہشت گردی پر مذمتی بیانات

سٹی 42: دنیا بھر سے بے رحمانہ جعفر ایکسپریس ٹرین دہشت گردی پر مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے 

ایران, امریکہ, روسی فیڈریشن, برطانیہ, یورپی یونین, چین کے بعد ترکیہ کی جانب سے بھی مزمت جاری ہوگئی ہے

ترکیہ وزارت خارجہ کی مذمت

مذمتی بیان ترکیہ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیا گیا،ترجمان ترکیہ وزارت خارجہ نے کہا گذشتہ روز بلوچستان, پاکستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں مسافر بردار ٹرین پر حملے کی تکلیف دہ اطلاع ملی, اس حملے کے نتیجے میں متعدد اموات ہوئیں, جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے,ہم شہداء کے بلند درجات کے لئے اللہ سے رحم طلب کرتے ہیں,ہم زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں,ہم اس بھیانک حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں,ہم یرغمالیوں کی فوری رہائی کی توقع کرتے ہیں,

برطانوی سیکرٹری خارجہ کی مذمت

برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بھی جعفر ایکسپریس ٹرین دہشت گردی کی مذمت کر دی ،ڈیوڈ لیمی نے مذمت سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کی

 ڈیوڈ لیمی نے کہا ہم بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں,ہماری سوچیں اس واقعہ میں جانیں قربان کرنے والوں کے پیاروں کے ساتھ ہیں, 

یورپی یونین کی مذمت 

یورپی یونین پاکستان کی سفیر رینا کونیکا کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دہشت گرد واقعہ کی مذمت  کی 

رینا کونیکا, سفیر یورپی یونین پاکستان  نے کہا ہم 11 مارچ کو بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں, ہماری گہری تعزیت پاکستان کے عوام اور متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہے,صورتحال اب بھی کھل رہی ہے، ہم یرغمالیوں کے لیے اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں, ہم یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں,