ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ؛ وزیر ریلوے

جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ؛ وزیر ریلوے

سعید احمد :وزیر ریلوے حنیف عباسی  نے  جعفر ایکسپریس حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا 

 وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ دہشت گردی بزدلانہ فعل ہے، جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی ،ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کے لیے پوری قوم متحد ہے ،ہمارے سکیورٹی ادارے بلوچستان سمیت پورے پاکستان کی ایک ایک انچ جگہ کی حفاظت کر رہے ہیں۔بلوچستان کے غیور عوام ایسے شر پسندوں کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں۔ سیکیورٹی اداروں اور حکومت بلوچستان کے بھرپور تعاون اور فوری رسپانس ملا پر شکر گزار ہیں۔  دھشت گرد کیفر کردار تک پہنچیں گے.کسی مجرم کو چھوڑا نہیں جائیگا۔