ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کرینگے

وزیر اعظم شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کرینگے

ویب ڈیسک : وزیر اعظم شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کرینگے جہاں  امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کرینگے۔ 

 ذرائع کے مطا بق وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان میں موجودہ  صورتحال پر اجلاس کی صدارت  کرینگے ، اجلاس میں دہشتگردوں سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے،وزیر اعظم کو جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملہ پر بریفنگ دی جائے گی۔ 

 قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی  نے  رابطہ کیا،وزیراعلی بلوچستان نےجعفر ایکسپریس واقعہ پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔  ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اس بزدلانہ حملے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر صدمے میں ہے،اس قسم کے بزدلانہ حملے پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے،وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کے خاندانوں سے اظہار افسوس بھی کیا۔

   وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہاکہ درجنوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔