ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کا جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل کرنے اور شہریوں کو بازیاب کروانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین 

وزیر اعظم کا جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل کرنے اور شہریوں کو بازیاب کروانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین 

سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل کرنے اور یرغمال شہریوں کو بازیاب کرنے پر پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا 

وزیراعظم نے  آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور ٹرین کے مسافروں کی شہادت پر رنج و الم کا اظہار کیا ،وزیراعظم  نے  شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا  بھی کی 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوج کے سپہ سالار کی متحرک قیادت کی بدولت جعفر ایکسپریس آپریشن کی بغیر کسی بڑے نقصان کے تکمیل ممکن ہوئی، آپریشن انتہائی مہارت کے ساتھ کیا گیا۔ ہمارے بہادر جوانوں اور افسروں نے بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کیا، 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کا دین اسلام اور اس ملک سے کوئی تعلق نہیں، معصوم شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو ہر محاذ پر شکست دینے کے لیے پر عزم ہیں،ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی، 

وزیراعظم محمد شہباز شریف کل بلوچستان کے شہریوں سے اظہار یکجہتی اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان کا دورہ کریں گے.  وزیر اعظم  امن وامان کی صورت حال کے جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کریں گے.