ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعفر ایکسپریس حملہ؛ وزیراعلیٰ بلوچستان سےمسلسل رابطہ، ہر طرح کا تعاون فراہم کر رہے ہیں، محسن نقوی

جعفر ایکسپریس حملہ؛ وزیراعلیٰ بلوچستان سےمسلسل رابطہ، ہر طرح کا تعاون فراہم کر رہے ہیں، محسن نقوی

ویب ڈیسک : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہاکہ مسافر ٹرین پر حملہ کرنے والے دہشتگرد ملک وقوم کے دشمن ہیں اوریہ شرپسند عناصر کی مذموم سازش ہے، دشمن قوتیں بلوچستان میں دہشتگردی کے ذریعے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بے گناہ مسافروں پر حملہ کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں، ملک کے امن کو چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ 

وزیر داخلہ نے کہاہے کہ قوم کی حمایت سے ایسی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ 

 محسن نقوی نے بتایا کہ وہ جعفر ایکسپریس حملے کےمعاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سےمسلسل رابطےپر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے صوبائی حکومت کو ہر طرح کا تعاون فراہم کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔