ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت کا جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین 

صدر مملکت کا جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین 

سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری  نے جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا 

صدر مملکت  نے  آپریشن کے دوران 21 شہریوں اور 4 ایف سی جوانوں کی شہادت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار  کیا اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موثر کاروائی میں 33 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر فورسز کی بہادری کی تعریف  کی ،صدر مملکت نے شہریوں اور مسافروں کو بازیاب کرانے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا  ،صدر مملکت کا جامِ شہادت نوش کرنے پر 4 ایف سی جوانوں کو خراج عقیدت  پیش کیا ،

صدر مملکت کی آپریشن جعفر ایکسپریس کے شہداء کیلئے بلندی درجات، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا  کی 

صدر مملکت کا بلوچستان میں قیامِ امن اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار  کیا