ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین کی جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

چین کی جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

سٹی 42 : چین نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

 چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے بدھ کو معمول کی بریفنگ کے دوران دہشت گردی سے نمٹنے، یکجہتی اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لئے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے جعفر ایکسپریس حملے کے متعلق ہونے والے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے اس دہشت گردی کی رپورٹس کو دیکھا ہے, اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی سے نمٹنے، یکجہتی اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لئے پاکستان کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور خطے کو پرامن، محفوظ اور مستحکم رکھنے کےلئےتیار ہے۔