ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان اسمبلی میں جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت 

بلوچستان اسمبلی میں جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت 

سٹی 42: بلوچستان اسمبلی میں جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت کی گئی ۔

وزیرخوراک نور محمد دمڑ  نے بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا جعفرایکسپریس پر حملہ قابل مذمت ہے بلوچستان میں بسنے والی اقوام کو دہشت گردی کے خلاف اٹھنا ہوگا ،دہشت گردی کی آگ کل ہمارے گھروں تک پہنچ سکتی ہے،پاکستان صرف فوج کا نہیں ہم سب کا ملک ہے دہشت گردی کے لیے اٹھ کھڑے ہوں ،مذمت کرنے کی بجائے ان دہشت گردوں کو چیلنج کریں ،خاموشی توڑ کر دہشت گردوں کے خلاف کھل کر سا منے آنا ہوگا