ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیرداخلہ کا تمام مسافروں کو بازیاب کرانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین 

وفاقی وزیرداخلہ کا تمام مسافروں کو بازیاب کرانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین 

سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  یرغمال بنائے تمام مسافروں کو بازیاب کرانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا  

وزیرداخلہ محسن نقوی نے تمام  33دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا،وزیرداخلہ محسن نقوی  نے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 21 مسافروں  کی شہادت پر   گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ، وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید ہونے والے ایف سی کے 4 جوانوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا،وزیرداخلہ محسن نقوی کا  شہداء کے خاندانوں سےدلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا 

محسن نقوی نے کہاسکیورٹی فورسز نے خواتین اور بچوں کی جانیں بچانے کیلئے انتہائی احتیاط سے کام لیا۔ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔دہشتگردی کا یہ واقعہ انتہائی دلخراش ہے۔ ہر شہری افسردہ اور رنجیدہ ہے۔ معصوم بچوں اور خواتین کو انسانی ڈھال بنانا انتہائی غیر انسانی عمل ہے۔بہادر سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا اور تمام درندوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ دہشتگرد اس دھرتی کا بوجھ ہیں اور قوم کی حمایت سے اس ناسور کے ہمیشہ کے لئے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔ دہشتگردوں کے ساتھ سہولت کاروں سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔