ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 درجہ حرارت میں اضافہ ،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر

 درجہ حرارت میں اضافہ ،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر

ثمرہ فاطمہ :لاہور میں سورج کی تیز کرنوں کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ آئندہ ہفتے سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 237 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔