ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی کو سزا ہو گی، سلمان صفدر نے امکان ظاہر کر دیا

Aleema Khan, Salman Safdar, Bani PTI, Adiala Jail Rawalpindi, Jail Trial, Toshakhana Two Case, Bushra Bibi, Imran Khan, City42
کیپشن: ؑلیمہ خان اور سلمان صفدر؛ سلمان صفدر نے آج اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد باہر آ کر صحافیوں سے گفتگو میں خدشہ ظاہر کیا کہ بانی اور ان کی بیوی کو توشہ خانہ ٹو میں بھی سزائین سنائی جائیں گی۔

ارشاد قریشی:  علیمہ خان اور بیرسٹر سلمان صفدر  نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کی اور کہا، سائفر، عدت، توشہ خانہ اور القادر کیس میں اب قید ممکن نہیں۔توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعتیں اسی لئے تیزی سے جاری ہیں۔
سلمان صفد  نے صحافیوں سے کہا،  آج پیر ہے رات کے آٹھ بجے ہم اڈیالہ جیل سے باہر آئے ہیں۔ کمرہ عدالت میں بجلی چلی گئی اسلئے جج صاحب سماعت ملتوی کرنی پڑی۔ عدالت کا وقت تین بجے تک ہے۔ ساڑھے تین بجے کے بعد شہادت ریکارڈ  کی جا رہی ہے، ہم اس بات کو  ریکارڈ پر لائیں گے۔
آج استغاثہ کے آخری گواہ نیب کے تفتیشی افسر پر جرح ہوئی۔

علیمہ خان اور سلمان صفدر نے عدالت مین زیر سماعت مقدمہ پر تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا،  بانی اور انکی اہلیہ نے تحفہ رپورٹ کیا ہے اور پیسے بھی قانون کے مطابق جمع کرائے۔تفتیش افسر نے آج اعتراف کیا اس نے توشہ خانہ کا قانون نہیں پڑھا ہے۔

سلمان صفدر نے اپنی گفتگو میں یہ یقین ظاہر کیا کہ  انہیں توشہ خانہ ٹو کیس میں بھی عمران خان اور ان کی بیوی کو سزائیں ہونے کا یقین ہے، انہوں نے کہا ،  "لگتا ہے القادر کیس کی سماعت تبھی ہوگئے جب توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا ہوگی۔"
سلمان صفدر نے الزام لگایا کہ 26 ویں ترمیم کے بعد ہمارے کیسز لگ ہی نہیں رہے۔بانی پی ٹی آئی کے بقایا کیسز ویڈیو لنک پر کئے جارہے ہیں۔کسی ملزم کی موجودگی کے بغیر کیسے ٹرائل ہوسکتا ہے۔ڈیو لنک کا کانسیپٹ ہے لیکن جو ملزم ملک سے باہر ہو۔سول عدالتوں میں ویڈیو لنک گواہ کیلئے موجود ہے ملزم کیلئے نہیں۔
سلمان صفدر نے کہا، صبح گیارہ بجے سے آٹھ بجے تک پانچ مرتبہ بانی نے گواہ سے مختلف سوال پوچھنے کا کہا۔ وڈیو لنک پر ملزم کیسے گواہ سے سوال پوچھے گا یا پوچھنے کا کہے گا۔

علیمہ خان نے صحافیوں سے کہا،  آج ہمارا سارا دن جیل میں گزرا ہے۔
ہم نے بانی پی ٹی آئی کو 27 ستمبر کے جلسے سے متعلق بتایا۔
ہم نے بانی کو بتایا آپ کی کال پر پورے پاکستان سے لوگ نکلے ہیں۔
بانی نے کہا ایف آئی اے نے انہیں بتایا آپ کے ایکس ہینڈل سے ریاست مخالف چیزیں پوسٹ ہوتی ہیں۔
بانی نے کہا ایف آئی اے نے کہا آپ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کیوں نہ کاروائی کی جائے۔
بانی نے ایف آئی اے کو بتایا ہے وہ 80 فیصد عوام کی نمائندگی کرتا ہے۔
بانی نے ایف آئی اے کو بتایا ہے آپ اتنی بڑی نمائندگی رکھنے والے لیڈر کو اپنی بات کہنے سے کیسے روک سکتے ہو۔
بانی نے کہا افغانستان سے لڑائی نہیں بات چیت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔
بانی نے کہا ہمیں امن کیلئے کام کرنا ہوگا دہشت گردی بڑھانے کیلئے نہیں۔
بانی نے کہا پی ٹی آئی کو کرش کیا گیا اور الیکشن میں ہمارا ووٹ چوری کیا گیا۔
بانی نے کہا 26ویں ترمیم کے بعد ضمیر فروش ججوں کو اوپر بٹھایا گیا ہے۔
بانی نے پارٹی کو کہا ہے اگلے لائحہ عمل کیلئے تیاری پکڑیں۔