ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل ایران پر حملے جاری رکھے گا

 City42, Israel Iran war,
کیپشن: File Photo ایران پر ائیر سٹرائیکس میں شریک ایک اسرائیلی طیارے کی یہ فوٹو کچھ روز پہلے آئی ڈی ایف نے جاری کی۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹوں سے اشارہ ملتا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملے جاری رکھے گا۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی تین نیوکلئیر سائْٹس کو ہفتے کی شب کے وہائی حملوں میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا اور ایران سے امن کی طرف آنے کا مطالبہ کیا، اس کے ساتھ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران نے امریکہ کے خلاف کوئی کارروائی کی تو مزید حملے کئے جائین گے۔

ٹرمپ کی یہ تقریر نشر  ہونے کے بعدایران کے میڈیا نے پاسداران انقلاب کی قیادت کے ھوالے سے کہا کہ جنگ اب شروع ہوئی ہے، ایران امریکہ کی تنصیبات پر ہر جگہ حملے کرے گا۔

اس دوران اسرائیل کی ہوم لینڈ سکیورٹی کی طرف سے اسرائیلی شہریوں کو حفاظتی تدابیر کے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی۔

فوجی ذرائع کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں امریکہ کے حملے کے بعد بھی اسرائیلی حملے جاری رکھنے کی بات کی گئی ہے۔

بظاہر اسرائیل ایرانی ردعمل کے لیے خود کو تیار کر رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا میں، آرمی ریڈیو پر اندازہ لگایا گیا ہے کہ ایران کا پہلا ردعمل اسرائیل کی طرف ہوگا، اس لیے اسرائیل میں نقل و حرکت پر پابندیاں زیادہ سے زیادہ کر دی گئی ہیں۔

تی ننیوکلئیر تنصیبات پر حملوں کے بعد کئی گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کسی طرف سے کوئی حملہ نہین ہوا البتہ ایک گھنٹہ پہلے کچھ ڈرون انٹرسیپٹ کئے گئے ہیں جن کے متعلق واضح نہین کہ یہ کدھر سے آئے تھے۔