ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بی 2  طیاروں کے حملے میں فردو نیوکلئیر تنصیب مکمل طور پر تباہ

 Iran Israel war, Fardow Nuclear plant , Trum's action
کیپشن: اصفہان کی نیوکلئیر سائیٹ پر ہفتہ کے روز اسرائیل نے بھی  ائیر سٹرائیکس کی تھیں جن کے نتائج نامعلوم تھے۔ File Photo فردو نیوکلئیر تنصیبات  پہاڑی علاقہ مین زیر زمین بنائی گئی تھیں۔  امرکہ کے اس سائیت کو مکمل تباہ کرنے کے دعوے کی تصدیق کا اب تک کوئی ذریعہ نہیں۔ آئی اے ای اے واحد ادارہ ہے جو فردو اور دوسری دو نیوکلئری سائٹس نتنز اور اصفہان پر آج کے حملوں کے نقصانات کی درست اسیسمنٹ کر سکتا ہے، اس کے لئے اسے بھی ایران کی حکومت کا تعاون درکار ہو گا۔ ایرانی حکومت ان حملوں پر اب تک خٓموش ہے۔ 

سٹی42: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے بی 2  طیاروں کے حملے میں فردو نیوکلئیر تنصیب مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ اصفہان اور نتنز کی نیوکلئیر تنصیبات پر بھی بی ٹو طیاروں نے حملے کئے ہیں۔

اصفہان کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہاں نیوکلئیر تنصیبات پر ایران نے اپنا افزودہ یورینیم ذخیرہ کر رکھا ہے۔

نتنز میں ایران کی یورینیم افزودہ کرنے کے لئے ہزاروں   سینٹری فیوج مشینیں نصب تھیں، اسرائیل نے ان ہی تنصیبات پر  گزشتہ جمعہ کے روز حملوں سے جنگ کا آغاز کیا تھا۔ اسرائیل کے حملوں مین اس تنصیب کے زیر زمین ہال کو ڈیمیج کرنے کا انزادہ بتایا گیا تھا، بعد میں انٹرنیشنل اٹامل انرجی ایجنسی نے  اندازہ بتایا تھا کہ نتنز میں تمام سینٹری فیوج اگر بمباری سے ہِٹ نہین بھی ہوئے تو بجلی کی فراہم بند ہونے سے یہ تمام سینتری فیوج ناکارہ ہو گئے ہوں گے۔

آج  امریکہ کے خطرناک ترین بی ٹو بمبار طیاروں نے دوبارہ اس سائیت پر حملے کئے ہیں۔