ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم کمپنیوں کو اضافی ذخائر منگوانے کی ہدایت مل گئی

 پٹرولیم کمپنیوں کو اضافی ذخائر منگوانے کی ہدایت مل گئی

سٹی42:  وفاقی حکومت نے آئل کمپنیوں کو تیل کا اضافی ذخیرہ رکھنےکی ہدایت کردی ہے۔

ایران اسرائیل جنگ کے  سبب کسی بھی وقت پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل رک جانے کے خدشہ کو لے کر حکومت نے  14 کروڑ لٹر پیٹرول جلد  منگوانےکا حکم دیا گیا ہے۔

اوگرا کنےآئل  آئل کمپنیوں کو خط لکھ کر  20 دن کا تیل ذخیرہ  رکھنےکی ہدایت کی ہے۔

 پی ایس او حکام کے مطابق حکومتی ہدایات کے بعد پی ایس او نے تقریباً 7 کروڑ لیٹر پٹرول خریدنے کے لئے ہنگامی ٹینڈر جاری کیا ہے۔ تیل بردار جہاز 10 دن میں کراچی پورٹ پہنچےگا۔

ایک ٹینک جسے 6 جولائی کو پہنچنا تھا، اس میں تقریباً 7 کروڑ لیٹر پٹرول آنا ہے، اب پی ایس او نے اپنے کیرئیر کو ہدایت کی ہے کہ اس تیل بردار جہاز کو 26 جون کو کراچی پہنچایا جائے۔ 

پی ایس او کے منتظمین کو توقع ہے کہ  یکم جولائی تک ملک میں اضافی 14کروڑ لٹر تیل موجود ہوگا۔ صورتحال کو  دیکھتےہوئے مزید ہنگامی ٹینڈرز جاری کیے جاسکتے ہیں۔