ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران پر ھملے کا منصوبہ صدر بائیڈن نے بنایا، عمل صدر ٹرمپ نے کیا

President Joe Biden, City42, Iran Israel war, Irani Nuclear sites, War Games,

صدر جو بائیڈن کی حکومت کے دوران اس حملے کی مشق کی گئی تھی جو آج کیا گیا، اسرائیل کی فوج مشق میں شریک تھی

سٹی42: ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات  امریکہ کے بی 2 بمبار طیاروں نے  ایران پر جو حملے کئے ان کی مشق صدر جو بائیڈن کی حکومت کے دوران کی گئی تھی۔

یہ انکشاف امریکہ کی لیڈنگ نیوز آؤٹ لیٹ اے بی سی نیوز نے اپنی ایک رپورٹ مین کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی فوجوں نے مل کر صدر جو بائیڈن کی حکومت کے دوران ایران پر آج شب ہونےوالے حملے کی مشق کی تھی۔

اے بی سی نیوز نے اس معاملے سے واقف اسرائیل کے ایک نامعلوم ذریعہ کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ اور اسرائیل نے تقریباً ایک سال پہلے ایران کے خلاف آج رات کے حملے کی مشق کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلی مشق تھی جس میں ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف جارحانہ حملہ کیا  گیاتھا۔

بائیڈن انتظامیہ کے دوران اس خاص الخاص مشق کی منصوبہ بندی کی گئی اور  اس پرعمل درآمد کیا گیا تھا، "لیکن ذریعہ کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک سال پہلے نہیں سوچا تھا کہ اب ایسا ہو گا،"