ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ نے ڈیگو گارسیا کے بیس کی طرف بی ٹو سٹیلتھ بمبار بھیج دیئے ; اب کیا ہو گا

B2 bombar, Diego Garcia Air Base, CENTCOM, USA-Iran conflict, Iranian nuclear program, city42, Oman, Donald Trump's letter to Khamena ie, city42
کیپشن: B-2 اسپرٹ ایک سٹریٹجک اسٹیلتھ بمبار ہے جسے جدید فضائی دفاعی نظام میں گھسنے اور اعلیٰ قیمت والے اہداف پر درست حملے کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے (تصویر کا ماخذ: US DoD)

سٹی42: قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ امریکہ نے ڈیگو گارسیا کے بیس کی طرف بی ٹو سٹیلتھ بمبار بھیج دیئے ہیں، بی ٹو بمبار کو گزشتہ ایک ہفتے سے ایران کی نیوکلئیر سائٹس پر ممکنہ امریکی حملہ کی قبل از وقت نشاندہی کا ذریعہ تصور کیا جا رہا ہے۔

اگر امریکہ کبھی حملہ کرے گا تو یہ حملہ بی ٹو کے ذریعہ ہی ہو گا جو زمین کی گہرائی میں گھس کر کنکریٹ کی موٹی تہوں کو توڑنے کی صلاحیت رکھنے ولے زیادہ وزنی  نام نہاد بنکر بسٹر بم گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

حلایہ قیاس آرائیوں کا منبع ایک برٹش نیوز آؤٹ لیٹ سے فلوٹ کی جانے والی یہ رپورٹ ہے کہ  امریکی فضائیہ کے B-2 اسٹیلتھ بمبار  طیارے مسوری میں وائٹ مین ایئر فورس بیس سے روانہ ہوئے ہیں۔ اور ان کے ساتھ آٹھ KC-135 Stratotankers  طیاروں کی فضا مین پرواز کے دوران ری فیولنگ کی مدد بھی شامل ہے۔
برٹش آؤٹ لیٹ نے لکھا، "ایسا لگتا ہے کہ یہ طیارہ بحر ہند میں واقع ایک اسٹریٹجک امریکی فوجی اڈے ڈیاگو گارسیا کی طرف بڑھ رہا ہے۔"

ڈیگو گارسیا دراصل وہ ائیر بیس ہے جس کے بارے مین پہلے سے گمان کیا جاتا رہا ہے کہ جب بھی امریکہ ایران کے اندر کوئی فضائی کارروائی کرے گا تو اس کے لئے جہاز ڈیگو گارسیا سے اڑائے جائیں گے یا پہلے سے خلیج فارس کے  ارد گرد موجود طیارہ بردار شپس سے۔
فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ چار ٹینکرز کے دو گروپ کنساس پر بمباروں کے ساتھ جڑے ہوئے روانہ ہوئے ہیں۔ B-2 طیارہ کال سائن "MYTEE21" استعمال کر رہا تھا، جو پہلے اسٹیلتھ بمبار مشنوں سے منسلک رہا ہے۔

یہ موومنٹ یورپ اور مشرق وسطیٰ کی طرف امریکی فوجی اثاثوں کی حالیہ پوزیشننگ کے دوران سامنے آئی ہے۔ حالیہ ہفتوں میں، درجنوں امریکی طیارے، جن میں جنگجو بمبار، دوران پرواز ری فیولنگ ٹینکرز، اور نگرانی کے پلیٹ فارم شامل ہیں، خطے میں(خلیج فارس کے نزدیک تر)  تعینات کیے گئے ہیں۔ امریکی بحریہ کے دو سپر  طیارہ بردار شِپ بھی بحری اور فضائیہ کے  دیگرعناصر کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

B-2 سپرٹ کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹرائیک مشنوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ روایتی اور جوہری دونوں  بموں کو ہدف پر گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ واحد امریکی طیارہ ہے جو خاص طور پر زیر زمین تنصیبات جیسے بھاری دفاعی اہداف کو  زمین کے اندر گھس کر برباد کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔