ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امن قائم کرو ورنہ مستقبل میں (مزید) حملے ہونے والے ہیں، ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

امن قائم کرو ورنہ مستقبل میں (مزید) حملے ہونے والے ہیں، ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

سٹی42:  ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا: امن قائم کرو ورنہ مستقبل میں (مزید) حملے ہونے والے ہیں۔
سی این این کنے صدر ٹرمپ کے امریکی عوام سے خطاب کی رپورٹ میں لکھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایران امن نہیں کرتا تو امریکہ اضافی اہداف کے پیچھے جا سکتا ہے۔ ٹرمپ نے  ہفتے کے روز ایرانی جوہری مقامات پر تینوں حملہ کرنے کے اپنے فیصلے کے بعد سفارتی حل کی وکالت کی۔

ٹرمپ نے ہفتے کی رات قوم سے خطاب میں کہا، "مشرق وسطیٰ کے غنڈے ایران کو اب امن کرنا چاہیے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو مستقبل کے حملے کہیں زیادہ اور بہت آسان ہو جائیں گے۔"

انہوں نے مزید کہا، "یہ جاری نہیں رہ سکتا۔ یا تو امن ہو گا یا ایران کے لیے سانحہ ہو گا، جو ہم نے پچھلے آٹھ دنوں میں دیکھا ہے اس سے کہیں زیادہ۔ یاد رکھیں، بہت سے اہداف باقی ہیں۔"

ٹرمپ نے متنبہ کیا کہ امریکہ "ان دیگر اہداف کا تعاقب درستگی، رفتار اور مہارت کے ساتھ کر سکتا ہے،" جو ان کے بقول "چند منٹوں میں ہو سکتا ہے۔"

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ جو امریکہ کی فوج نے آج کر دیا وہ دنیا کی کوئی فوج نہین کر سکتی تھی۔ 

امریکہ کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی قوم سے مختصر خطاب مین کہا ہے کہ ایران خطہ میں دہشت گردی کا مرکز تھا، ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کئے  ہیں۔ فردو نتنز اور اصفہان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔