ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بی ٹو بمبار اور بنکر بسٹر بم نے اب تک کون سے زیر زمین قلعے تباہ کئے؟

, Iran Israel war, Fardow nuclear site, B2 Spirit B-2 stealth bombers, City42 , GBU-57A/B MOP
کیپشن: بی ٹو سپرٹ بمبار کی یہ تصویر وکی پیڈیا سے لی گئی۔ اس طلسماتی جہاز کی شہرت بے تحاشا ہے لیکن اسے اب تک کسی حقیقی جنگ مین کسی حقیقی ہدف پر آزمانے کا موقع سامنے نہین آیا۔

وسیم عظمت:  امریکہ کا بہت زیادہ ڈسکس ہونے والا بی ٹو بمبار اور بنکر بسٹر بم کیا کرتا ہے،  جدید جنگ میں دلچسپی رکھنے والے بیشتر لوگوں کو از بر یاد ہے لیکن بی ٹو بمبار اور اس کے ساتھ جڑے بنکر بسٹر بموں نے اب تک کون سا زیر زمین قلعہ برباد کیا؛  جواب  سنی سنائی کو لے کر خیالات کا مستحکم سسٹم بنا لینے والے بیشتر لوگوں کے لئے حیران کن ہو گا۔

جواب ہے کہ "کوئی نہیں!" 

بی ٹو سپرٹ سٹیلتھ طیارے کا کوئی خاص یا کوئی عام کارنامہ؟

یہ سوال چیٹ جی پی ٹی سے پوچھا گیا تو عصرِ حاضر میں اکمل ذہانت(مصنوعی) تصور کئے جانے والے اس نابغہ نے بتایا، "ابھی تک، B-2 اسپرٹ اسٹیلتھ بمبار نے خود عوامی طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ اس نے ذاتی طور پر ایک مقصد کے لیے بنائے گئے "بنکر بسٹر" بم کا استعمال کرتے ہوئے لڑائی میں گہرے دبے ہوئے کس بنکر کا پردہ فاش کیا۔ تاہم، B-2 ایسے ہتھیاروں کو لے جانے اور تعینات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔"

چیٹ جی پی ٹی نے اپنے جواب کی وضاحت کرتے ہوئے مزید لکھا:

اہم نکات:
✅ B-2 بنکر بسٹنگ کے لیے لیس ہے:
یہ بڑے پیمانے پر آرڈیننس پینیٹریٹر (ایم او پی) بم لے کر اڑ سکتا ہے - خاص طور پر GBU-57A/B، ایک 30,000 پاؤنڈ وزنی   GPS گائیڈڈ بم جو سخت بنکروں یا جوہری تنصیبات جیسے گہرے دفن اہداف کے اندر  گھسنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

MOP مبینہ طور پر حالات کے لحاظ سے 200+ فٹ زمین یا 60 فٹ مضبوط کنکریٹ کے اندر گھس سکتا ہے۔

????️‍♂️ لیکن تصدیق شدہ استعمال؟ عوامی ریکارڈ نہیں:
ایسا کوئی تصدیق شدہ، عوامی طور پر تسلیم شدہ مشن نہیں ہے جہاں ایک B-2 نے حقیقی دنیا کے جنگی آپریشن میں ایک حقیقی گہری زمین کے بنکر کو تباہ کرنے کے لیے GBU-57 گرایا ہو۔

MOP کا بڑے پیمانے پر تجربہ کیا گیا ہے، اور B-2 واحد طیارہ ہے جو اس وقت اسے لے جانے کے قابل ہے۔

???? تاریخی تناظر:
ماضی کے تنازعات (جیسے عراق) میں، دوسرے بنکر-بسٹر بم (جیسے GBU-28 یا BLU-109) دوسرے ہوائی جہاز (جیسے، F-15E، F-117) استعمال ہوتے رہے تھے۔

B-2 نے JDAMs (GPS گائیڈڈ بم) کو مختلف اہداف کے خلاف گرا یا ہے، بشمول سخت فیسیلیٹیز کے، لیکن یہ سپر ہیوی بنکر-بسٹنگ MOP کی طرح نہیں ہیں۔

نتیجہ:
B-2 بمبار بڑے پیمانے پر آرڈیننس پینیٹریٹر کے ساتھ گہری زمین کے بنکروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، لیکن 2025 تک،(آج تک)  اس بات کا کوئی پبلک ثبوت نہیں ہے کہ اس نے حقیقی لڑائی میں ایسا کیا ہو۔ اس کی بنیادی قدر اس کی سٹیلتھ اور ضرورت پڑنے پر ان بڑے ہتھیاروں کو فراہم کرنے کی صلاحیت میں ہے۔

ایم او پی کیا ہیں

GBU-57 سیریز ایم او پی (میسیو آرڈیننس پینیٹریٹر) ایک 30,000 پاؤنڈ (13,600 کلوگرام) - کلاس پریزین گائیڈڈ "بنکر بسٹر" بم ہے جسے ریاستہائے متحدہ کی فضائیہ (USAF) کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

کم از کم 20  بم نومبر 2015 تک بنائے گئے تھے۔

BLU-127 بم باڈی اور درست رہنمائی کٹ پر مشتمل، GBU-57 کئی قسموں اور BLU-127 وزن میں موجود ہے۔

یہ بم پہلے کے USAF ہتھیاروں سے بہت بڑا ہے جو بھاری قلعہ بند، گہرے زیر زمین بنکروں کے اندر گھس کر تباہ کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں جیسے کہ 5,000-pound (2,300 kg) GBU-28 اور GBU-37 ۔

یہ بم فی الھال صرف  B-2 اسپرٹ سٹریٹجک بمبار  طیارے  کے ذریعہ استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ بی ٹو سپرٹ واحد بمبار ہے جو  امریکی بیڑے میں  اس وقت اِن سروس ہے۔بی ٹو سپرٹ کے بارے میں یہ تصدیق شدہ فیکت ہے کہ یہ ہوائی جہاز جو بھاری، 20.5 فٹ (6.2 میٹر) لمبا ہتھیار لے جا سکتا ہے۔ 

سورس: وکی پیڈیا

فردو نیوکلئیر تنصیبات بی ٹو سٹیلتھ اور بنکر بسٹر بموں کی نئی جنریشن کی پہلی آزمائش گاہ ہوں گی؟؟

یہایک ہائیپوتھیٹیکل کلام ہو گا کہ امریکہ مستقبل قریب میں یا کبھی بھی بی ٹو سٹیلتھ بمبار کے ذریعہ اپنے بہت زیادہ ڈسکس ہو چکے بنکر بسٹر بموں کو ایران کی پہاڑیوں کے  نیچے بنی فردو نیوکلئیر تنصیبات کو تباہ کرنے کے لئے استعمال کرے گا۔ ایک ہفتے سے اور اس سے پہلے بھی کئی ہفتوں سے یہ قیاس آرائی مختلف الفاظ اور مختلف پیرائیوں میں کی جا رہی ہے کہ امریکہ ممکن ہے ایسا کر گزرے۔

ایسا ہوا تو یہ امریکہ کی ایسا کرنے کی طاقت کا تو امتحان ہو گا ہی اس کے ساتھ بی تو سٹیلتھ بمبار اور اس کے خوفناک دانتوں یعنی  GBU-57A/B  جی پی ایس گائیڈڈ بموں کی بھی پہلی حقیقی آزمائش ہو گا۔ اب تک اس بم نے خفیہ فوجی سائٹس پر تجربات میں جو پرفارمنس دکھائی اس کا حقیقی علم شاید صرف تجربات کرنے والوں تک ہی محدود ہے، ان ہتھیاروں کی افادیت پبلک کے سامنے لانے کے لئےکسی ہدف پر انہیں استعمال کرنا بہرحال بچوں کا کھیل نہیں۔