ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حج پروازیں اب سے شیڈول کیمطابق سعودی عرب روانہ ہونگی؛ وزارت مذہبی امور

حج پروازیں اب سے شیڈول کیمطابق سعودی عرب روانہ ہونگی؛ وزارت مذہبی امور

سٹی 42 : وزارت مذہبی امور کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل بحال کردی گئی، حج پروازیں اب سے شیڈول کے مطابق سعودی عرب روانہ ہوں گی ۔ 

وزارت مذہبی امور کے مطابق فلائٹ آپریشن کی وقتاً فوقتاً بندش کے باعث مجموعی طور پر 10 حج پروازیں منسوخ ہوئیں، لاہور سے 3، اسلام آباد سے 2 جبکہ کراچی اور ملتان کی ایک، ایک حج پرواز منسوخ ہوئی، فلائٹس منسوخی کے باعث 2 ہزار 290 عازمین کا شیڈول متاثر ہوا۔ 

اسلام آباد اور لاہور سے پی آئی اے کی چار خصوصی پروازوں کے ذریعے ایک ہزار 277 عازمین کو روانہ کیا گیا، رہ جانے والے ایک ہزار 13 عازمین کو جلد خصوصی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب روانہ کردیا جائے گا، پی آئی اے کی مزید تین خصوصی پروازیں جلد لاہور، کراچی اور ملتان سے روانہ کی جائیں گی. 

وزارت مذہبی امور کا کہناہے  کہ اب تک 19 ہزار 669 پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، عازمین حج پروازوں کی معلومات کیلئے متعلقہ حاجی کیمپوں سے رابطے میں رہیں ۔