ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین ہر حال میں پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اور خودمختاری کیساتھ کھڑا ہے؛ چینی وزیرِ خارجہ

چین ہر حال میں پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اور خودمختاری کیساتھ کھڑا ہے؛ چینی وزیرِ خارجہ

سٹی 42 : چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ چین ہر حال میں پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اور خودمختاری کے ساتھ کھڑا ہے ۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب وانگ ژی سے گفتگو ہوئی ، اسحاق ڈار نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کے ردعمل سے آگاہ کیا ۔ 

چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کے تحمل اور ذمہ دارانہ رویے کو سراہا، کہا کہ چین ہر حال میں پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اور خودمختاری کے ساتھ کھڑا ہے، چین پاکستان کا آہنی دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے ۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطے اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔