ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر

پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر

سٹی 42 : صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے سیز فائر پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ 

خواجہ عمران نذیر نے اپنے بیان میں کہا کہ سفارتی سطح پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بلاشبہ مدبر لیڈر کا کردار ادا کیا۔ خواجہ عمران نذیر نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی بطور سپہ سالار کردار کی تعریف کی، کہا کہ فوج کے ہر جوان نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ 

خواجہ عمران نذیر نے محکمہ صحت و آبادی کے تمام ملازمیں کو  بھی شاباش دی، کہا کہ مشکل کی گھڑی میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے ثابت قدمی اور بہادری کا مظاہرہ کیا، آپ کا استقلال اور جذبہ بلا شبہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب کی اس ضمن میں کاوشیں سراہے جانے کے قابل ہیں، جس طرح آپ سب نے حکومت کی کال پر لبیک کہا وہ سچے پاکستانی کی پہچان ہے ۔