ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی وزیرخارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کردی

امریکی وزیرخارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کردی

سٹی 42 : امریکی وزیرخارجہ  مارکو روبیو نے  بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کردی۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ میں نے  گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران نائب صدر جے ڈی وانس کے ساتھ بھارتی اور پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت کی جس میں وزرائے اعظم نریندر مودی اور شہباز شریف بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اور ایک غیر جانبدار مقام پر مسائل پر بات چیت شروع کی ہے۔

امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے کہا کہ ہم وزیر اعظم مودی اور شریف کو امن کا راستہ منتخب کرنے میں ان کی دانشمندی، سمجھداری اور مدبرانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہیں۔