ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پی ٹی آئی کے چئیرمین کا آپریشن  بُنیانّ مرصوص پر بیان

  پی ٹی آئی کے چئیرمین کا آپریشن  بُنیانّ مرصوص پر بیان

سٹی42: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آپریشن بُنیانّ مرصوص ضروری تھا جو کامیاب ہوا۔

 بیرسٹر گوہر خان نے سوشل میڈیا ویب ساؤٹ ایکس پر آپریشن بُنیانّ مرصوص کو سراہا اور پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن  بُنیانّ مرصوص کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

 بیرسٹر گوہر نے ایکس پر لکھا کہ بھارتی جارحیت کے بعد آپریشن بُنیانّ مرصوص ضروری تھا اور الحمدللہ بہت کامیاب ہوا۔ 'قوم متحد ہے اور بھارت کی آئندہ کسی بھی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر کھڑی ہو گی، پاکستان زندہ باد۔'

اس سے پہلے آج وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے دوسرے سیاستدانوں کے ساتھ رابطے کئےتو انہوں نے بیرسٹر گوہر سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور موجودہ صورتحال پر انہیں اعتماد میں لیا۔