سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھی پوری پاکستانی قوم کو فتح کی مبارکباد دی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پرقوم کوفتح کی مبارکباد دی ۔
مریم نواز نے کہا ’’پاکستان زندہ باد ‘‘ ۔
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کی قیادت اور خطے میں امن کے لیے فعال کردار کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس موقع پر سہولت فراہم کرنے پر امریکا کو سراہتا ہے اور ہم نے جنگ بندی کو علاقائی امن اور استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔
وزیراعظم نے نائب امریکی صدر صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے ان کی گرانقدر خدمات انجام دیں۔
شہباز شریف نے مزید لکھا کہ پاکستان کا خیال ہے کہ جنگ بندی مسائل کے حل میں ایک نئی شروعات کی نشاندہی ہے، جس کے بعد امن، خوشحالی اور استحکام کا سفر شروع ہوگا۔
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42 : ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے کے لوگوں کا خیال رکھتے ہوئے جنگ بندی پر اتفاق کیا۔
ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ پاکستان نے ہوشیاری، تحمل اور دانشمندی سے کام لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی دلدل میں نظریاتی عقیدہ پرستی اور مبہمیت کو کبھی بھی اپنی خودمختاری اور آزادی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا ۔
مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستان نے دیانتداری اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کام کیا! ۔

سٹی 42 : اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر بیان جاری کیا، جس کے مطابق اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں, اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل اسے موجودہ دشمنیوں کے خاتمے اور کشیدگی میں کمی کی طرف ایک مثبت قدم قرار دیتے ہیں۔ مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ معاہدہ دیرپا امن کے قیام میں معاون ثابت ہوگا ۔
ترجمان اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل اسٹیفن دوجارک کا کہناہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ مسائل کے حل کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرے گا, اقوام متحدہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے ۔
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42 : ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جنگ بندی کو درست تناظر میں دیکھنا ضروری ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے پاکستان کی حدود میں براہموس میزائل داغے، بھارت کی جارحیت پر پاکستان نے اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کیا، پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا، بھارت نے 7 تا 10 مئی کئی حملے کیے، خواتین، بچوں سمیت معصوم جانیں ضائع ہوئیں، بھارتی حملوں میں عبادت گاہوں سمیت انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، بھارت نے وفاقی دارالحکومت سمیت کئی علاقوں پر قاتل ڈرونز بھیجے، بھارتی میزائل حملوں سے شہری و فوجی اثاثے نشانہ بنے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا جواب شہری ہلاکتوں سے گریز، درست، محدود اور متوازن تھا، صرف وہ بھارتی اہداف نشانہ بنائے گئے جہاں سے جارحیت ہوئی, بھارتی اڈوں سے پاکستانی اڈوں پر میزائل داغے گئے، ناقابل تردید شواہد عالمی برادری کو دیے، دو جوہری ریاستوں میں کشیدگی عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے، خطے کی عدم استحکام کی جڑ مسئلہ کشمیر ہے، بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشتگردی سے جوڑ رہا ہے، سرد جنگ کے اثرات نے خطے کو غیر مستحکم کیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں، بھارت ہائبرڈ جنگ اور پراکسیز سے پاکستان کو غیر مستحکم کر رہا ہے، پاکستان کو اندرونی مسائل میں الجھا کر ترقی سے روکا جا رہا ہے، بھارت ہر بار دہشتگردی کا جھوٹا بیانیہ سامنے لاتا ہے، یہ جھوٹا بیانیہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں رکاوٹ بنتا ہے ، پاکستان کو عالمی برادری کی حمایت درکار ہے ۔ مزید کہا گیا کہ بھارت داخلی مظالم کو بیرونی مسئلہ بنا کر دنیا کو گمراہ کر رہا ہے، بھارت مسئلہ کشمیر کو اندرونی معاملہ ظاہر کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام امور پر مذاکرات کا حامی ہے، عالمی برادری کشیدگی روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تمام قومی ادارے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان نے انتہائی ذمہ داری اور تدبر سے جواب دیا، جوہری ریاستوں کے درمیان جنگ کا تصور ناقابلِ قبول ہے، مزید کشیدگی تباہ کن نتائج لا سکتی ہے ۔
سٹی 42 : سعودی وزارت خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے ۔
سعودی وزارت خارجہ کے جاری بیان کے مطابق امید ہے معاہدہ خطے میں امن وامان کی بحالی کا باعث بنے گا ۔
قبل ازیں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بھی پاک بھارت جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیا ۔ برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دونوں فریقین جنگ بندی کو برقرار رکھیں، کشیدگی میں کمی سب کے مفاد میں ہے۔
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42 : برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ آج کی پاک بھارت جنگ بندی خوش آئند ہے ۔
برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دونوں فریقین جنگ بندی کو برقرار رکھیں، کشیدگی میں کمی سب کے مفاد میں ہے ۔
قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کردی، کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اور ایک غیر جانبدار مقام پر مسائل پر بات چیت شروع کی ہے۔

سٹی 42 : چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ چین ہر حال میں پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اور خودمختاری کے ساتھ کھڑا ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب وانگ ژی سے گفتگو ہوئی ، اسحاق ڈار نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کے ردعمل سے آگاہ کیا ۔
چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کے تحمل اور ذمہ دارانہ رویے کو سراہا، کہا کہ چین ہر حال میں پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اور خودمختاری کے ساتھ کھڑا ہے، چین پاکستان کا آہنی دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطے اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42 : سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
گوہر اعجاز نے ایکس اکاؤنٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ تینوں مسلح افواج تاریخ فتح پر مبارکباد کی مستحق ہیں، جنرل عاصم منیر نڈر اور بہادر کمانڈر ہیں، آرمی چیف کے وژن نے پوری قوم کو ثابت قدم رکھا، آرمی چیف ملکی سالمیت اور خودمختاری کے رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں ، آرمی چیف کی قیادت میں مسلح افواج نے تاریخی باب رقم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سندھو کی قیادت میں پاک فضائیہ نے ملکی دفاع کو نا قابل تسخیر بنا دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ اور ماہرانہ قیادت نے ملکی خودمختاری کو ثابت کر دیا ہے ، موجودہ حالات میں برادر ملک چین کی حمایت عظیم دوستی کا مظہر ہے۔ آپریشن بنیان المرصوص قومی شناخت کا عکاس ہے ۔

سٹی 42 : وزارت مذہبی امور کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل بحال کردی گئی، حج پروازیں اب سے شیڈول کے مطابق سعودی عرب روانہ ہوں گی ۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق فلائٹ آپریشن کی وقتاً فوقتاً بندش کے باعث مجموعی طور پر 10 حج پروازیں منسوخ ہوئیں، لاہور سے 3، اسلام آباد سے 2 جبکہ کراچی اور ملتان کی ایک، ایک حج پرواز منسوخ ہوئی، فلائٹس منسوخی کے باعث 2 ہزار 290 عازمین کا شیڈول متاثر ہوا۔
اسلام آباد اور لاہور سے پی آئی اے کی چار خصوصی پروازوں کے ذریعے ایک ہزار 277 عازمین کو روانہ کیا گیا، رہ جانے والے ایک ہزار 13 عازمین کو جلد خصوصی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب روانہ کردیا جائے گا، پی آئی اے کی مزید تین خصوصی پروازیں جلد لاہور، کراچی اور ملتان سے روانہ کی جائیں گی.
وزارت مذہبی امور کا کہناہے کہ اب تک 19 ہزار 669 پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، عازمین حج پروازوں کی معلومات کیلئے متعلقہ حاجی کیمپوں سے رابطے میں رہیں ۔
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42 : جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں اللہ کریم کی مدد ونصرت اور قوم کی ثابت قدمی نے پاکستان کو سرخرو کیا ۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم ،سیاسی قائدین اور افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، حالیہ تنازع میں بے گناہ شہریوں کی شہادت کو اللہ کریم شرف قبولیت عطاء فرمائے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے کو آگ وخون میں دھکیلنے کی بھارتی و اسرائیلی سازش ناکام ہوئی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط دفاعی قوت کے پس پشت سیاسی قیادت اور قوم کے اتحاد نے دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا، اللہ کریم آئندہ بھی ہر قسم کے آزمائشوں سے محفوظ رکھے، اللہ کریم وطن عزیز کو سلامت رکھے اور قوم کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست کی بہاریں نصیب ہوں ۔
ویب ڈیسک : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے بعد بلاول بھٹو نے قوم کو پاکستان کے وقار کے مؤثر دفاع پر مبارک باد دی ہے۔ اپنے اپنے بیان میں سابق وزیر خٓرجہ اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جس نے 3 روز تحمل کا مظاہرہ کیا، عالمی برداری نے ذمے دار کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات سے کیوں ہچکچا رہا ہے؟، بھارت بلوچستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، ہم نے اپنے سر زمین سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو گرفتار کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، بھارت مسلسل پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے۔
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42 : صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے سیز فائر پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔
خواجہ عمران نذیر نے اپنے بیان میں کہا کہ سفارتی سطح پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بلاشبہ مدبر لیڈر کا کردار ادا کیا۔ خواجہ عمران نذیر نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی بطور سپہ سالار کردار کی تعریف کی، کہا کہ فوج کے ہر جوان نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔
خواجہ عمران نذیر نے محکمہ صحت و آبادی کے تمام ملازمیں کو بھی شاباش دی، کہا کہ مشکل کی گھڑی میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے ثابت قدمی اور بہادری کا مظاہرہ کیا، آپ کا استقلال اور جذبہ بلا شبہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب کی اس ضمن میں کاوشیں سراہے جانے کے قابل ہیں، جس طرح آپ سب نے حکومت کی کال پر لبیک کہا وہ سچے پاکستانی کی پہچان ہے ۔
سٹی42: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آپریشن بُنیانّ مرصوص ضروری تھا جو کامیاب ہوا۔
بیرسٹر گوہر خان نے سوشل میڈیا ویب ساؤٹ ایکس پر آپریشن بُنیانّ مرصوص کو سراہا اور پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن بُنیانّ مرصوص کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔
بیرسٹر گوہر نے ایکس پر لکھا کہ بھارتی جارحیت کے بعد آپریشن بُنیانّ مرصوص ضروری تھا اور الحمدللہ بہت کامیاب ہوا۔ 'قوم متحد ہے اور بھارت کی آئندہ کسی بھی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر کھڑی ہو گی، پاکستان زندہ باد۔'
اس سے پہلے آج وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے دوسرے سیاستدانوں کے ساتھ رابطے کئےتو انہوں نے بیرسٹر گوہر سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور موجودہ صورتحال پر انہیں اعتماد میں لیا۔
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42 : آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے پاک فوج کے جوابی وار بنیان مرصوص پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتے ہیں ، پاک فوج کے سربراہ نے اپنا قول سچ کر دکھایا کشمیر پر تین جنگیں لڑی ہیں سات اور لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بے گناہ شہریوں کی شہادت کا بدلہ لے لیا ، پاک فوج کی مہارت نے دنیا کو حیران کر دیا، پاک فوج نے بھارت کی ملٹری انسٹالییشنز تباہ کر کے رکھ دیں ۔
چوہدری انوارالحق نے کہا کہ بنیان مرصوص نے دشمن پر پاک فوج کی ہیبت طاری کر دی ہے ، پاک فوج نے صرف بھارت کے ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا ، پاک فوج کی Accuracy کمال ہے ، پاک فوج نے خطے میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے ، کشمیری عوام اور مسلح افواج یک جان دو قالب ہیں ، قانون ساز اسمبلی میں کہا تھا بھارت کو جواب ضرور ملے گا۔
سٹی 42 : سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ کے تحت دفاعِ خود کا بھرپور حق استعمال کیا ۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے موجودہ صورتحال کے بارے میں اہم بیانیہ جاری کیا ، جس میں انہوں نے افواج پاکستان کو بھارت کی بزدلی اور وار ہسٹیریا پرجرأت مندانہ اور پیشہ ورانہ جواب پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قوم وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں سیاسی و پارلیمانی اتحاد کے ساتھ مکمل طور پر یکجا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی بہادری، وضاحت اور غیر متزلزل قیادت پر قوم کا مکمل اعتماد ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ کے تحت دفاعِ خود کا بھرپور حق استعمال کیا ، آپریشن کے ذریعے پاکستان نے اپنی ٹیکنالوجی، حکمت عملی اور فوجی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا، پاکستان کی مسلح افواج کا جذبہ، مہارت اور قوتِ ارادی دشمن پر بھاری ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے ذمہ داری اور قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کیا، بھارتی میڈیا جھوٹی خبروں میں الجھا رہا، پاکستانی میڈیا نے حقائق پر مبنی رپورٹنگ کو ترجیح دی، بین الاقوامی میڈیا نے بھی بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے سچ کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا: ہم ایک ذمہ دار، متحد اور باوقار قوم ہیں، قیادت، مسلح افواج، میڈیا اور عوام – سب ایک صف میں متحد ہیں، پاکستان مضبوط ہے، پاکستان پر فخر ہے۔ پاکستان زندہ باد
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42 : حال ہی میں نئی دہلی سے بھی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے ۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کی جانب سے حال ہی میں بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں ترجمان رندھیر جیسوال نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ۔
قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کردی۔
سٹی 42 : امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کردی۔
امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ میں نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران نائب صدر جے ڈی وانس کے ساتھ بھارتی اور پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت کی جس میں وزرائے اعظم نریندر مودی اور شہباز شریف بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اور ایک غیر جانبدار مقام پر مسائل پر بات چیت شروع کی ہے۔
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے کہا کہ ہم وزیر اعظم مودی اور شریف کو امن کا راستہ منتخب کرنے میں ان کی دانشمندی، سمجھداری اور مدبرانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہیں۔

May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42 : پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی ۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ملک کے تمام ائیرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں ۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں ۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق پی آئی اے کی پیرس تا اسلام آباد پرواز پی کے 750 جو علی الصبح کوئیٹہ اتار لی گئی تھی، رات 9 بجے اسلام آباد واپس روانہ ہوگی۔پی آئی اے کا دیگر آپریشن بھی رات 10 بجے سے بحال ہوجائے گا اور تمام رکی ہوئی یا تاخیر کا شکار پروازیں اپریٹ ہوں گی ۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وہ مسافر جو واپس اپنے گھروں کو چلے گئے تھے یا وہ جن کو ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا تھا ان سے رابطہ کر کے واپس ائیرپورٹ بلایا جارہا ہے، جہازوں اور دیگر ساز و سامان جو حفظ ماتقدم کے طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کردیئے گئے تھے، کو بھی واپس آپریشن ایریا میں لایا جارہا ہے ۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے کہا کہ فضائی بندش اور آپریشن متاثر ہونے کی باعث جو مسافروں کو زحمت ہوئی اسکے لئے معذرت خواہ ہیں مگر حالات کے پیش نظر احتیاط بہت ضروری تھی ۔
سٹی 42 : قائد ن لیگ نواز شریف نے کہا ہے کہ اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا ۔
نواز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے ۔ پاکستان زندہ باد

May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42 : وزیرخارجہ اسحا ق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت نے فوری جنگ بندی پراتفاق کیاہے ۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے اپنے ایکس اکاؤنٹ میں بتایا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ بندی پراتفاق کیاہے ۔ پاکستا ن نے ہمیشہ خطے میں امن اورسلامتی کے لئے کوشش کی ہے ۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے امن کی کاوشوں میں اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت پرکبھی سمجھوتہ نہیں کیا ۔
سٹی42: بھارت کے ہندوتوا کو دنیا پر مسلط کرنے کا خواب دیکھنے والے احمق وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستانی ائیر بیسز پر حملوں کی ناپاک جسارت کے بعد دانت توڑ دینے والا جواب ملا تو چار ہی گھنٹے کے کاؤنٹر اوفینسو نے نریندر مودی کے دوست ڈونالڈ ٹرمپ کو صلح کا جھنڈا لہرانے اور بھارت کیطرف سے سیز فائر کی پیش کش کرنے پر مجبور کر دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ ایک دن پہلے تک کہہ رہے تھے کہ وہ پاکستان کو بھارت کی جارحیت سے بچانے کے لئے مداخلت نہیں کریں گے، آج صبح پاکستان کے بنیان مرصوص کے قلندرانہ کاؤنٹر اوفینسو آپریشن کے صرف چار ہی گھنٹے کے بعد انڈیا کی قیادت گھٹنوں پر آ گئی، رو رو کر واشنگٹن کے ہاؤٹ ہاؤس کو آنسوؤں کے سیلاب سے ڈبو دیا۔ دو دن پہلے"پاکستان اور اندیا کے جھگڑے" میں مداخلت کرنے والے ٹرمپ نے آک نئی دہلی میں اپنے ساتھی نریندر مودی کو مکمل بربادی سے بچانے کے لئے پہلے اپنے وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ذریعہ پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار تک پیغام پہنچایا کہ اندیا اب ڈی ایسکلیشن چاہتا ہے، سیز فائر کر دیجئے۔
اب کچھ دیر پہلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوشل پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان انڈیا کے ساتھ سیز فائر پر مان گیا ہے۔
جو بات ٹرمپ بتانے سے شرما گئے وہ یہ ہے کہ "فتح ون" کے ٹھڈے کھا کھا کر انڈیا کی ہندوتوا کی بالادستی کے خمار سے نکل چکی قیادت نے رو رو کر پاکستان سے سیز فائر کی بھیک مانگی ہے۔
ٹرمپ کی پوسٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ میں کہا کہ امریکی ثالث کاروں نے رات کو دونوں ممالک سے بات کی۔ مجھے یہ بتا کرخوشی ہورہی ہے کہ دونوں ممالک سیزفائر کیلئے راضی ہوگئے ہیں ، دونوں ممالک کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

May 05, 2026
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025