سٹی 42 : پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی ۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ملک کے تمام ائیرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں ۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں ۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق پی آئی اے کی پیرس تا اسلام آباد پرواز پی کے 750 جو علی الصبح کوئیٹہ اتار لی گئی تھی، رات 9 بجے اسلام آباد واپس روانہ ہوگی۔پی آئی اے کا دیگر آپریشن بھی رات 10 بجے سے بحال ہوجائے گا اور تمام رکی ہوئی یا تاخیر کا شکار پروازیں اپریٹ ہوں گی ۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وہ مسافر جو واپس اپنے گھروں کو چلے گئے تھے یا وہ جن کو ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا تھا ان سے رابطہ کر کے واپس ائیرپورٹ بلایا جارہا ہے، جہازوں اور دیگر ساز و سامان جو حفظ ماتقدم کے طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کردیئے گئے تھے، کو بھی واپس آپریشن ایریا میں لایا جارہا ہے ۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے کہا کہ فضائی بندش اور آپریشن متاثر ہونے کی باعث جو مسافروں کو زحمت ہوئی اسکے لئے معذرت خواہ ہیں مگر حالات کے پیش نظر احتیاط بہت ضروری تھی ۔





