ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی وزارت خارجہ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم

سعودی وزارت خارجہ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم

سٹی 42 : سعودی وزارت خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ 

سعودی وزارت خارجہ کے جاری بیان کے مطابق امید ہے معاہدہ خطے میں امن وامان کی بحالی کا باعث بنے گا ۔ 

قبل ازیں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بھی پاک بھارت جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیا ۔ برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دونوں فریقین جنگ بندی کو برقرار رکھیں، کشیدگی میں کمی سب کے مفاد میں ہے۔