ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج کی مہارت نے دنیا کو حیران کر دیا ؛ وزیراعظم آزادکشمیر 

پاک فوج کی مہارت نے دنیا کو حیران کر دیا ؛ وزیراعظم آزادکشمیر 

سٹی 42 : آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے پاک فوج کے جوابی وار بنیان مرصوص پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

وزیراعظم آزادکشمیر  نے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتے ہیں ، پاک فوج کے سربراہ نے اپنا قول سچ کر دکھایا کشمیر پر تین جنگیں لڑی ہیں سات اور لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بے گناہ شہریوں کی شہادت کا بدلہ لے لیا ، پاک فوج کی مہارت نے دنیا کو حیران کر دیا، پاک فوج نے بھارت کی ملٹری انسٹالییشنز تباہ کر کے رکھ دیں ۔ 

چوہدری انوارالحق نے کہا کہ بنیان مرصوص نے  دشمن پر پاک فوج کی  ہیبت طاری کر دی ہے ، پاک فوج نے صرف بھارت کے ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا ، پاک فوج کی Accuracy کمال ہے ، پاک فوج نے خطے میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے ، کشمیری عوام اور مسلح افواج یک جان دو قالب ہیں ، قانون ساز اسمبلی میں کہا تھا بھارت کو جواب ضرور ملے گا۔