ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بھارت جنگ بندی خوش آئند ہے؛ برطانوی وزیرِ خارجہ

پاک بھارت جنگ بندی خوش آئند ہے؛ برطانوی وزیرِ خارجہ

سٹی 42 : برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ آج کی پاک بھارت جنگ بندی خوش آئند ہے ۔ 

برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دونوں فریقین جنگ بندی کو برقرار رکھیں، کشیدگی میں کمی سب کے مفاد میں ہے ۔ 

قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ  مارکو روبیو نے  بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کردی، کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اور ایک غیر جانبدار مقام پر مسائل پر بات چیت شروع کی ہے۔