ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم نے 3 روز تحمل کا مظاہرہ کیا؛ بلاول بھٹو کا جنگ میں فتح پر قوم کو تہنئیتی پیغام

ہم نے 3 روز تحمل کا مظاہرہ کیا؛ بلاول بھٹو کا جنگ میں فتح پر قوم کو تہنئیتی پیغام

ویب ڈیسک : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے۔ 

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے بعد بلاول بھٹو نے قوم کو پاکستان کے وقار کے مؤثر دفاع پر مبارک باد دی ہے۔ اپنے  اپنے بیان میں سابق وزیر خٓرجہ اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول نے  کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جس نے 3 روز تحمل کا مظاہرہ کیا، عالمی برداری نے ذمے دار کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات سے کیوں ہچکچا رہا ہے؟، بھارت بلوچستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، ہم نے اپنے سر زمین سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو گرفتار کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھرپور کردار ادا کر رہا ہے،  بھارت مسلسل پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے۔