ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قوم ،سیاسی قائدین اور افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں؛ مولانا فضل الرحمان

قوم ،سیاسی قائدین اور افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں؛ مولانا فضل الرحمان

سٹی 42 : جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں اللہ کریم کی مدد ونصرت اور قوم کی ثابت قدمی نے پاکستان کو سرخرو کیا ۔

مولانا فضل الرحمان  نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم ،سیاسی قائدین اور افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، حالیہ تنازع میں بے گناہ شہریوں کی شہادت کو اللہ کریم شرف قبولیت عطاء فرمائے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے کو آگ وخون میں دھکیلنے کی بھارتی و اسرائیلی سازش ناکام ہوئی ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط دفاعی قوت کے پس پشت سیاسی قیادت اور قوم کے اتحاد نے دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا، اللہ کریم آئندہ بھی ہر قسم کے آزمائشوں سے محفوظ رکھے، اللہ کریم وطن عزیز کو سلامت رکھے اور قوم کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست کی بہاریں نصیب ہوں ۔