ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب آبادیاں راوی کے پانی کی زد میں آ گئیں، حفاظتی بندوں کی تعمیر

Thokar Niaz Baig Flood, Ravi flooding, Abdulaleem Khan, City42
کیپشن: ٹھوکر نیاز بیگ سے کچھ دور کئی نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے قریب راوی کا سیلابی پانی پہنچنے سے علاقہ کی آبادیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ انتظامیہ کے کچھ علاقوں سے ایویکیوشن کروائی ہے۔

سٹی42: ٹھوکر  نیاز بیگ کے علاقہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں تک راوی دریا کا سیلابی پانی پہنچ گیا۔  کئی آبادیوں کے  راوی کے سیلاب کی زد میں آنے کا خدشہ شدید ہو گیا۔ 
 ٹھوکر نیاز بیگ کے نزدیک واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے عقب میں دریائے راوی میں پانی کے بہاؤمیں اضافہ ہوا ہے۔
پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے  اس علاقہ کی آبادیوں کو راوی کے ممکنہ سیلاب سے بچانے کے لئے حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔  سیلاب کے پانی کی ممکنہ آمد  کو روکنے کیلئے  ہنگامی بنیاد پر حفاظتی بند بنائے جا رہے ہیں۔


وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے علاقے کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔


متاثرہ علاقے سے شہریوں اور مویشیوں کو نکال لیا گیا۔
سیلابی پانی کے بڑھنے کے خدشہ کے پیش نظر  شہریوں کو دور رہنے کی ہداہات کی جا رہی ہیں۔