ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چناب کے سیلابی ریلے میں7 افراد بہہ گئے

Sialkot flood , City42

سٹی42:  سیالکوٹ میں دریائے چناب کے سیلابی ریلے میں7 افراد بہہ گئے۔

سیالکوٹ کے دیہاتی علاقہ میں پانی میں پھنسے رشتے داروں کو بچانے کیلئے جانے والا نوجوان بھی لاپتا ہو گیا۔بہہ جانے والے 7 افراد میں سے 5 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ3 کی تلاش جاری ہے۔

سیالکوٹ میں دریائے چناب کے سیلابی ریلے میں 7 افراد بہہ گئے، رشتے داروں کو لینے جانے والا نوجوان بھی لاپتہ ہو گیا،بہہ جانے والے افراد میں ماجرہ کلاں کے ایک ہی خاندان کے 5 افراد شامل ہیں،بہہ جانے والوں میں دو خواتین دو بچیاں اور ایک بچے سمیت دو مرد شامل ہیں۔

 ماجران کلاں کی دو خواتین اور ایک بچی جبکہ ایک مرد کی لاش نکال لی گئی جبکہ 1 بچے سمیت تین مرد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔گاؤں سے باہر ڈیرہ پر رشتہ داروں کو لینے جانے والا شانی بھی لاپتہ ہے۔

 دریائے چناب کے اوور فلو ہونے سے 50 سے زائد دیہات زیر آب آ گئے،حکام کے مطابق 110 محصور افراد کو ریسکیو کر لیا گیا،شدید طغیانی کے باعث لوگ اپنے گھروں میں محصورہیں،شہر سے نکلنے والے تمام راستوں پر پانی جمع ہے۔

ہیڈ خانکی پر پانی کی مقدارِ 10 لاکھ 32 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی،ہیڈ قادر آباد پر پانی کی مقدار 10 لاکھ 77 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

 آئندہ 30 گھنٹے میں جھنگ میں پانی کے بڑے ریلے پہنچیں گے،موضع بیلہ جبانہ، موضع ٹوپہ بیلہ، مسن، کھڑکھن، علی حسن کے علاقوں سے انخلاء جاری ہے،سیلابی پانی سے دریائی علاقوں کے مکین مشکل میں آ گئے، رات میں بھی مکینوں کی جانب سے نقل مکانی جاری ہے۔

 دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،کوٹ مومن میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئےضلعی انتظامیہ بھی متحرک ہے،رات گئے مزید پانچ لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزرنے کا امکان ہے،پاک فوج،پولیس،محکمہ صحت کی ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں،متاثرین کیلئے فلڈ ریلیف کیمپ لگا دیئے گئے۔

  پانی میں پھنسے رشتے داروں کو بچانے کیلئے گیا نوجوان بھی لاپتا ہو گیا۔ سیلاب میں بہہ جانے والے 7 افراد میں سے 5 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ3 کی تلاش جاری ہے۔

رشتے داروں کو لینے جانے والا نوجوان بھی لاپتہ ہو گیا،بہہ جانے والے افراد میں ماجرہ کلاں کے ایک ہی خاندان کے 5 افراد شامل ہیں،بہہ جانے والوں میں دو خواتین دو بچیاں اور ایک بچے سمیت دو مرد شامل ہیں۔

 ماجراں کلاں کی دو خواتین اور ایک بچی جبکہ ایک مرد کی لاش نکال لی گئی جبکہ 1 بچے سمیت تین مرد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔گاؤں سے باہر ڈیرہ پر رشتہ داروں کو لینے جانے والا شانی بھی لاپتہ ہے۔

 دریائے چناب کے اوور فلو ہونے سے 50 سے زائد دیہات زیر آب آ گئے،حکام کے مطابق 110 محصور افراد کو ریسکیو کر لیا گیا،شدید طغیانی کے باعث لوگ اپنے گھروں میں محصورہیں،شہر سے نکلنے والے تمام راستوں پر پانی جمع ہے۔

ہیڈ خانکی پر پانی کی مقدارِ 10 لاکھ 32 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی،ہیڈ قادر آباد پر پانی کی مقدار 10 لاکھ 77 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی، آئندہ 30 گھنٹے میں جھنگ میں پانی کے بڑے ریلے پہنچیں گے،موضع بیلہ جبانہ، موضع ٹوپہ بیلہ، مسن، کھڑکھن، علی حسن کے علاقوں سے انخلاء جاری ہے،سیلابی پانی سے دریائی علاقوں کے مکین مشکل میں آ گئے، رات میں بھی مکینوں کی جانب سے نقل مکانی جاری ہے۔