ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے ایک ہفتے کی چھٹیاں کردیں

Punjab flood, Kotmomin schools closed, schools closed, Chanab river flood, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں سیلاب کے باعث تعلیمی ادارے 7 روز کے لیے بند کر دیئے گئے۔

 کوٹ مومن کے تعلیمی ادارے 7 روز کے لیے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق تعلیمی ادارے 2 ستمبر تک بند رہیں گے. 

سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ بچوں کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ کوئی نقصان نہ ہو۔

 اس وقت پنجاب میں دریائے ستلج، دریائے راوی (Ravi River) اور دریائے چناب میں شدید سیلاب کی صورتحال ہے۔ اور اطراف کے کئی دیہات پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ فصلیں بھی تباہ ہو گئیں۔

 حکومت پنجاب نے سیلاب کے باعث کئی اضلاع میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی ہے۔

 واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے دریاؤں میں بغیر اطلاع پانی چھوڑنے کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی۔ اور سیلاب سے پنجاب کے کئی اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔