ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  بہاولنگر، جھنگ، پاکپتن بھی سیلاب کی زد میں آگئے

Punjab flood, City42, Flood update, Lahore flood , Bahawalnagar flood, Pakpatan Flood, jhang folld

 سٹی42: بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے بعد آبی ریلے نے بہاولنگر، قصور، نارروال، جھنگ اور پاکپتن میں تباہی مچا دی، جس سے متعدد دیہات زیرآب آگئے اور فصلیں ڈوب گئیں۔

دریائے چناب کے ریلوں سے جھنگ کے علاقے بیلہ جبانہ،بستی کھوہ، جان محمد،جبانہ اورمگھیانہ میں فصلیں اوردرجنوں گھرتباہ ہوگئے جبکہ چشتیاں کے مقام پر دریا کے تیز بہاؤسے حفاظتی بند ٹوٹ گیا نشیبی بستیاں متاثر ہیں، جس سے علاقہ مکین سخت مشکلات کا شکار ہیں۔