ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ کرتاپور اور سلیمانکی میں مدد کے منتظر سیلاب زدہ عوام کو ریسکیو کر لیا

 ڈیرہ کرتاپور اور سلیمانکی میں مدد کے منتظر سیلاب زدہ عوام کو ریسکیو کر لیا

سٹی42: نارووال سے یہ بریکنگ خبر آ رہی ہے کہ پاکستان رینجرز پنجاب نے ڈیرہ کرتاپور اور سلیمانکی کے سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرلیا ہے۔

پاکستان رینجرز پنجاب کے جوان اور  دیگر ریسکیو  اداروں کے اہلکار  مل کر سیلاب سے متاثرہ سرحدی علاقوں میں ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں۔

پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں نے ڈیرہ کرتاپور میں سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا

  سلیمانکی میں بھی پاکستان رینجرز پنجاب نے سیلابی پانی میں محصور 35 افراد اور ان کے مال مویشی کو ریسکیو کیا

پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس بھی قائم  کئے ہیں۔

میڈیکل کیمپس کے قیام کا مقصد متاثرین سیلاب کو بروقت طبی امداد و ادویات فراہم کرنا ہے۔

پاکستان رینجرز پنجاب سیلابی صورتحال کے باعث دیگر اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔

مشکل کی اس گھڑی میں دیگر اداروں کی طرح پاکستان رینجرز پنجاب اپنے ہم وطنوں کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔