ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑا بیراج بچانے کے لئے حفاظتی بند توڑ دیا، سینکڑوں دیہات زیر آب

 Punjab Folld, City42, Flood forecast, Chanab river situation, high flood in Chanab
کیپشن: قادر آبد بیراج کے نزدیک حفاظتی بند کو آج بارود کے دھماکے سے توڑ دیا گیا۔ یہ اقدام بیراج کو بے تحاشا بڑھتے پانی کے دباؤ سے بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔

سٹی42:  منڈی بہاؤالدین کے وسیع علاقے سیلاب سے دوچار ہو گئے ہیں کیونکہ انتظامیہ نے دریائے چناب پر  قادر آباد بیراج کو بچانے کیلئے بیراج کے قریب دریا کے  سیلاب کے پانی کو پھیلنے سے روکنے کے لئے بنا ہوا  حفاظتی بند خود ہٹا دیا ہے اور پانی کو پھیلنے کا راستہ دے دیا ہے۔

آج قادر آباد بیراج کے قریب بنے مضبوط حفاظتی بند کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا کر اس میں شگاف ڈالا گیا جو بعد میں پانی کے دباؤ سے بہت زیادہ پھیل گیا۔

بند کو دھماکے سے اڑا دیئے جانے کے بعد دریائے چناب کا بہت سا پانی اب منڈی بہاولدین کے وسیع زرعی علاقہ میں پھیل رہا ہے، سینکڑوں دیہات کے اس سیلابی پانی کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہے، ان دیہات کے مکینوں کو بچانے کے لئے انتظامیہ الگ سے کام کر رہی ہے۔ سر دست بند کو توڑنے کے بعد دریا کا بہت سا پانی اب بیراج کی طرف نہیں جا رہا۔

قادر آباد پر چناب کا بہاؤ 8 لاکھ کیوسک ہو گیا

 دریائے چناب میں قادرآباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا  ہے، جس سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب پیدا ہو گیا ہے۔ آن صبح سورج طلوع ہونے سے پہلے تک دریا میں پانی چھ لاکھ کیوسک سے اوپر برھ چکا تھا، دن کے دوران پانی کی مقدار مسلسل بڑھتی رہی۔

جس کے بعد قادرآباد بیراج کو بچانے کے لیے قریبی حفاظتی بند کو دھماکے سے اڑا دیا گیا اور پانی کا رخ موڑنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔

139 دیہات زیر آب

حکام کا کہنا تھا کہ چکوڑی، کالا شادیاں، باہری، کمھب کلاں سمیت 139 گاؤں زیرِ آب آ چکے ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں مزید دیہات کے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر ہزاروں افراد کو کیمپوں اور محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

 سیلاب کے دوران متعلقہ انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ اور ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، اور عوام کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ خطرے والے علاقوں سے فوری طور پر دور رہیں۔

صدر اور وفاقی حکومت نے بھی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔