ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راوی میں گنجائش سے زیادہ پانی کہاں سے آیا، بھارتی میڈیا میں نئی کہانی 

Madhupur Headworks, City42
کیپشن: file photo

سٹی42:  راوی دریا میں گنجائش سے بہت زیادہ پانی کہاں سے آیا، اب اس معاملہ کے نئے حقائق سامنے آ رہے ہیں۔

بھارت کے میڈیا میں حکام کی طرف سے یہ دعویٰ سامنے آ رہا ہے کہ راوی دریا کا رخ موڑنے کے لئے جو  ہیڈورکس بنایا گیا تھا، اس کے دروازے ٹوٹ کر بہہ گئے اور بہت سا پانی راوی میں۔ اس دعوی کی تصدیق کا کوئی ذریعہ سردست دستیاب نہیں کہ مادھوپور ہیڈورکس کے دروازے ٹوٹ گئے تھے یا توڑے گئے۔

بھارت میں میڈیا مین رپورٹ کیا گیا ہے کہ دریائے راوی کا پانی موڑنے کے لیے بنائے گئے مادھو پور ہیڈورکس کے  بھی سیلاب میں بہہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیلابی ریلے مادھو پور ہیڈ ورکس کے کم از کم 2 گیٹ پانی میں بہہ گئے جس سے ہیڈ ورکس کو کنٹرول کرنے کے لیے موجود عملہ پھنس گیا۔

بھارتی میڈیا کے بتانا ہے کہ  عملے کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا گیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع گرداس پور میں دریائے راوی پر قائم مادھو پور ہیڈ ورکس میں 54 فلڈ گیٹس نصب ہیں۔

اس ہیڈ ورکس سے راوی کا پانی موڑ کر  گرداس پور، امرتسر اور دیگر علاقوں کو فراہم کیا جاتا  رہا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی آرمی ایوی ایشن نے CRPF  کے 22 اہلکاروں کے ساتھ 3 شہریوں کو ہیلی کاپٹر سے نکالا جو کل سے مادھو پور ہیڈ ورکس (پنجاب) کے قریب پھنسے ہوئے تھے۔

آج بدھ کی صبح 6 بجے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں کو مشکل حالات کے باوجود بچاؤ کا کام شروع کیا گیا۔ تمام پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر لایا گیا۔

 رپورٹ مین بتایا گیا کہ یہ  25 لوگ جس عمارت میں پناہ  لئے ہوئے تھے، وہ ان کے خالی ہونے کے فوراً بعد منہدم ہو گئی۔