ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز اور وزیراعلیٰ مریم نواز نارووال جائیں گے

 وزیراعظم شہباز اور وزیراعلیٰ مریم نواز نارووال جائیں گے

اویس کیانی:  وزیراعظم شہباز شریف کل جمعرات کی صبح نارووال اور سیالکوٹ کے سیلاب زدہ علاقوں کا اہم دورہ کریں گے۔وزیراعظم صبح اہم اعلان بھی کریں گے۔وزیراعظم متاثرین سے بھی ملاقات کریں گے۔
اسلام آباد میں پرائم منسٹر ہاؤس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف صبح نارووال اور سیالکوٹ کا اہم دورہ کریں گے۔وزیراعظم کے ہمراہ وزیر اعلی مریم نواز ، این ڈی ایم اے کے چئیرمین اور کئی وفاقی وزرا بھی ہوں گے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ مریم نواز کے ساتھ کرتار پور اور سیال کوٹ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا وزٹ کریں گے  اور سیلاب زدہ شہریوں کے حالات کا خود مشاہدہ کریں گے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ مریم  کو پہلے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ کروایا جائے گا ۔ اس کے بعد وہ بریفنگ میں شریک ہوں گے۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کرنے  والے حکام انہیں سیلاب کی سورتحال اور نقصانات پر اپ ڈیٹ دیں گے۔وزیراعظم آج صبح سیلاب زدہ علاقوں کیلئے اہم اعلان بھی کریں گے ۔

Caption نارووال کے سرحدی علاقہ کرتارپور مین واقع سکھ مذہب کے مقدس گورودوارہ دربار صاحب کرتارپور میں بھی راوی کے سیلاب کا پانی بھر گیا ہے۔ 

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والےوفاقی وزیر خواجہ آصف اور نارووال سے تعلق رکھنے والے احسن اقبال بھی  وزیراعظم شہباز شریف کےہمراہ ہوں گے۔