ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھ برادری کے 80 افراد کو پاک فوج نے ریسکیو کر لیا

Daska Flood, City42, ARmy\'s rescue and relief operation, Punjab flood

سٹی42: پاکستان آرمی کے جوانوں نے نالہ ڈیک کے خطرناک سیلاب میں پھنسے ہوئے سکھ برادری کے سینکڑوں افراد کو بروقت کارروائی کر کے خطرے سے نکال لیا اور محفوظ مقام پر لے آئے۔ 
پاک فوج نے ڈسکہ کے علاقہ میں ریسکیو آپریشن کر کے، سکھ برادری کے درجنوں افراد  کومحفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

نالہ ڈیک میں بھارت کی طرف سے بے تحاشا پانی آ رہا ہے اور یہ نالہ اس وقت دریا سے بھی زیادہ پانی آنے کے سبب اپنے اصل کناروں سے باہر سینکڑوں  مربع کلومیٹر علاقہ میں پھیلا ہوا ہے۔

ڈیک کےسیلاب نے پنجاب کے تین ضلعوں خصوصاً سیالکوٹ کو شدید متاثر کیا ہے

کل شب سیلاب میں پھنسے ہوئے شہریوں کی بروقت مدد کے لئے پنجاب کی حکومت نے پاک آرمی سے مدد طلب کر لی تھی، آرمی کے جوان رات سے ہی سیلاب زدہ علاقوں میں سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے شہریوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔

 ڈسکہ میں سیلاب میں پھنسے ہوئے سکھ برادری کے افراد کو پاک فوج کے جوانوں نے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے آپریشن کے دوران اب تک 80 کے قریب افراد  کو کامیابی سے ریسکیو کیا ہے۔

Caption پنجاب کے اقلیتی امور کے صوبائی وزیر بھی سیلاب زدہ عوام کی مدد کے لئے خود سیلاب زدہ علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔

پاک فوج کا شکریہ! 

سکھ برادری کے مصیبت سے زندہ سلامت نکل کر آنے والے افراد نے پاک فوج کی بروقت امدادی کاروائیوں کو سراہا 

 پاک فوج سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔