ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے باؤلرز کی مستقل مزاجی نے کراچی کنگز کو مصیبت میں دھکیل دیا

کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے باؤلرز کی مستقل مزاجی نے کراچی کنگز کو مصیبت میں دھکیل دیا

  سٹی42:  بارھویں، چودھویں اور پندرھویں اوور میں تین قیمتی وکٹوں سے محروم ہو کر کراچی کنگز کی رنز بنانے کی رفتار میں  نمایاں کمی ہو گئی، باقی 34  گیندوں سے  46 رنز بنانا اس وقت مزید مشکل ہو گیا جب ابرار احمد کی گیند پر  خوش دل شاہ کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے۔ سولہویں اوور میں عامر نے نبی کو آؤٹ کر کے کراچی کی مشکلات  دو چند کر دیں۔ 

پھر اس کے بعد یوں ہوا کہ عباس آفریدی کو  17 ویں اوور میں  خرم شہزاد کی گیند پر ری ویو کے بعد ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا گیا۔

اب کراچی کنگز کا ریکوائرڈ رن ریٹ  11 سے بڑھ چکا ہے۔  108 رنز بنئے ہیں، 7 وکٹیں گر چکی ہیں۔  16 گیندوں سے  33 رنز بنانا ہیں۔ 

کراچی کنگز کی مصیبت یہاں رکی نہیں،  15 ویں اوور میں  ابرار کی گیند پر وسیم جونئیر نے نبی کا نہایت دلچسپ کیچ لے لیا تھا، ری ویو میں ٹی وی امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دے دیا۔  15 اوورز کے اختتام پر کے کے کو بقیہ  30 گیندوں سے    42 رنز بنانا ہیں۔ 

بظاہر یہ بڑٓ ٹارگٹ نہیں لیکن گزشتہ چار اووروں سے کراچی کنگز کی رنز بنانے کی رفتار  درکار رن ریٹ سے مسلسل کم ہے۔