ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم میں شدید آندھی؛ دیواریں اور چھتیں گرنے سے 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

جہلم میں شدید آندھی؛ دیواریں اور چھتیں گرنے سے 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سٹی 42 : ضلع جہلم اور گرد و نواح میں شدید آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں دیواریں، درخت اور گھروں کی چھتیں گرگئیں، جس کی وجہ سے خاتون سمیت کم از کم 3 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

 گل افشاں کالونی میں درخت گرنے کے باعث  ایک نوجوان جاں بحق ہوا جبکہ ویسٹ کالونی میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی۔ اس کے علاوہ ڈھوک وہاب دین میں ہوٹل کی دیوار گرنے سے ایک ویٹر زندگی کی بازی ہار گیا۔ 

 دینہ میں مویشی منڈی کے قریب دیوار گرنے سے 3 افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ پنڈدادخان میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ تیز آندھی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں کئی گھروں کی چھتوں پر نصب سولر پلیٹس، ہورڈنگ بورڈز اور دیگر سامان زمین بوس ہو گیا۔

 متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی متاثر ہوئیں جنہیں گرنے والے درختوں اور بورڈز نے نقصان پہنچایا۔