ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے مختلف مقامات پر بارش

لاہور کے مختلف مقامات پر بارش

سٹی 42 : تیز ہواؤں کے بعد لاہور کے مختلف مقامات پر بارش شروع ہوگئی۔ 

شہر کے مختلف علاقے لکشمی چوک ،راوی روڈ سب ڈویژن ،شیرانوالہ گیٹ،مصری شاہ،باغبانپورہ،شاد باغ، شاہدرہ، سٹی سب ڈویژن کے اطراف بارش شروع ہوگئی۔ اس کے علاوہ گلبرگ،تاجپورہ، مصطفیٰ آباد، گجرپورہ،ایل ڈی اے ایونیو ون، جوہر ٹاؤن ،سبزہ زار،اسلام پورہ کے اطراف میں بھی بارش کا سلسلہ جاری  ہے ۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور مکمل الرٹ ہے ۔

وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد، ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات کر دیں۔ انہوں نے تمام فیلڈ ٹیموں کو متحرک رہنے کی ہدایت کردی، کہنا ہے کہ  بجلی کی بندش والے علاقوں میں  ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز پر چلایا جائے۔

 ایم ڈی واسا نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کے پمپس کو آپریشنل رکھا جائے اور سکرینوں کو صاف رکھا جائے، تمام ٹاون ڈائریکٹرز اپنے ٹاؤنز کی مکمل مانیٹرنگ رکھیں ۔